Categories: قومی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ویکسین کو کورونا کے خلاف سب سے بڑا ہتھیار قرار دیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نریندر مودی نے ویکسین کو کورونا کے خلاف سب سے بڑا ہتھیار قرار دیا</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نے دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں میں وسائل کو بہتر بنانے کی کوششوں میں تیزی لانے پر زور دیا ہے کیوں کہ کووڈ-اُنیس وبا اِن علاقوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ اِن شہروں میں کام کرنے والے اپنے ساتھیوں سے رابطے قائم کریں اور اُنہیں آن لائن صلاح مشور دیں تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ پورے پروٹوکول پر درست طریقے سے عمل ہورہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ملک بھر کے ڈاکٹروں کے ساتھ کووڈ-اُنیس اور ٹیکہ کاری میں پیش رفت کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اُن پر زور دیا کہ کہ وہ لوگوں کو کووڈ-اُنیس کے علاج اور اِس کی روک تھام کے بارے میں مختلف افواہوں کے بارے میں بتائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ لوگ اِس مشکل وقت میں خوف کا شکار نہ ہوں۔ جناب مودی نے کہا کہ اِس کے لئے مناسب علاج کے ساتھ ساتھ اسپتال میں داخل مریضوں کی کونسلنگ پر بھی زور دیا جانا چاہیے۔ وزیر اعظم نے ڈاکٹروں، کی اِس بات کے لیے حوصلہ افزائی کی کہ اگر کوئی ایمرجنسی نہیں ہے تو اُس صورت میں دوسرے امراض کے لیےٹیلی میڈیسن کا استعمال کریں۔ </p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جناب مودی نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں ٹیکہ کاری سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ انھوں نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو ٹیکہ لگوانے کے لیے حوصلہ افزائی کریں۔ میٹنگ کے دوران ڈاکٹروں نے کووڈ۔اُنیس وبا سے نمٹنے میں اپنے اپنے تجربات بیان کیے۔ انھوں نے اِس بارے میں بھی بتایا کہ وہ کس طرح حفظانِ صحت کے ڈھانچے کو بہتر بنا رہے ہیں۔ انھوں نے وبا سے نمٹنے میں وزیر اعظم کی قیادت پر انھیں مبارک باد بھی دی۔ </p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago