Categories: قومی

وزیر اعظم نریندر مودی ، جموں و کشمیر کل جماعتی میٹنگ کی صدارت کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی ، جموں و کشمیر کل جماعتی میٹنگ کی صدارت کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی آج یہاں جموں وکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ کل جماعتی اجلاس کریں گے۔5اگست2019 کو جموں و کشمیر کے خصوصی ریاستی درجہ کے خاتمے اور اس کو دو مرکزی خطوں میں تقسیم کرنے کے بعد ، مرکز نے وہاں کی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ پہلی بار بات چیت کی پیش کش کی ہے۔

گپکار اتحاد کے رہنماؤں نے جموں و کشمیر کے خصوصی درجہ کے خاتمے اور اس سے متعلق خصوصی مراعات کے خاتمے کی مخالفت کرتے ہوئے وزیر اعظم کی طرف سے آل جماعتی اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے اور اس کی ایک جماعت نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبد اللہ۔اور پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی کی سربراہی میں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ کانگریس نے بھی تصدیق کی ہے کہ سینئر رہنما غلام نبی آزاد پارٹی کی جانب سےاجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں آٹھ سیاسی جماعتوں کے 14 رہنماؤں کے شرکت کا امکان ہے۔

اس اجلاس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور بہت سے دیگر اعلی افسران کی شرکت متوقع ہے۔جموں وکشمیر میں سیاسی طور پر اس میٹنگ کو انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔

اگرچہ اس اجلاس کے لئے ابھی تک کوئی سرکاری ایجنڈا طے نہیں کیا گیا ہے ، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ خطے میں سیاسی عمل شروع کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔ ریاستوں میں انتخابات کے عمل پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

دوسری طرف ، گپکار اتحاد کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ اس اجلاس میں جموں و کشمیر کے ریاستی کی خصوصی درجہ کی بحالی کا مطالبہ کریں گے۔

دریں اثنا ، اجلاس کے پیش نظر خطے میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور پورے خطے میں سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ نگرانی بھی جاری رکھی جارہی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago