Categories: قومی

وزیر اعظم نریندر مودی کی لمبی عمر کے لیے گرودوارہ میں دعا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
غازی آباد، 16 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر، سکھ سنگت کی جانب سے گرودوارہ دشمیش دربار، پرتاپ وہار میں، ان کی لمبی عمراوراچھی صحت کے لیے دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کا مرکزی حکومت کی طرف سے حکومت میں سکھ سماج کو مناسب نمائندگی دینے پر شکریہ بھی ادا کیا گیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی نے مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نائب صدر سردار ایس پی سنگھ اور مہانگر اقلیتی مورچہ کے خزانچی جگموہن سنگھ کو بھی سروپا دے کر نوازا۔ ایس پی سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ زمین اور مذہب کی حفاظت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے سکھ گروؤں نے جو قربانی دی ہے ملک کبھی نہیں بھول سکتا۔ مرکز میں مودی حکومت اور ریاست میں یوگی حکومت نے بھی سکھ سماج کو مناسب نمائندگی دی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مسٹر سنگھ نے مرکزی حکومت کے کرتار پور راہداری کے افتتاح، قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین سکھ برادری کے رہنما اقبال سنگھ لالپورہ، اتراکھنڈ کے گورنر سکھ برادری کے جنرل گرمیت سنگھ اور چاتختوں اور دیگر مزارات کا درشن مہیا کرنے کے لیے گوردوارہ سرکٹ ٹرین چلانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی خصوصی شکریہ اداکیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago