Categories: قومی

وزیر اعظم نریندر مودی کی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بات چیت

وزیر اعظم نریندر مودی کی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بات چیت

وزیر اعظم نریندر مودی ان ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں، جہاں کووڈ کے معاملوں کی تعداد میں اضافے کی اطلاع مل رہی ہے۔ مہاراشٹر،اترپردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، کیرالہ، گجرات، دلی، راجستھان، کرناٹک اور تمل ناڈوکے وزرائے اعلیٰ اس ورچوئل میٹنگ میں شرکت کررہے ہیں۔

کووڈ کے کُل نئے یومیہ معاملات کا تقریباً 75 فیصد کا تعلقاِن ریاستوں سے ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ وزیر اعظم کی بات چیت کے دوراناِس بات پر خاص توجہ دی گئی کہ اُن ریاستوں میں جہاں کووڈ کے معاملوں کی تعداد زیادہے ، مزید آئی سی یو بستر فراہم کئے جائیں اور کووڈ کی دیکھ بھال کی سہولتیں تیار کی جائیں۔

انہوں نے میڈیکل آکسیجن لے جانے والی گاڑیوں کی نقل حمل کو آسان بنانے کی ضرورت پر بھی ضرور دیا، تاکہ اس آسانی سے رسائی ہوسکے۔ جناب مودی نے جانچ کو بڑھانے کی ضرورت کو بھی دوہرایا اور عالمی وبا سے بہتر طور سے نمٹنے کےلیے بہت چھوٹے کٹینمنٹ زون کی تشکیل کی ضرورت بھی دہرائی۔

وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن، کامرس وصنعت کے وزیر پیوش گوئل بھی اس میٹنگ میں موجود ہیں۔اس سے پہلے دن میں جناب مودی نے حکومت کے اعلیٰ افسروں کےساتھ ایک میٹنگ کے دوران ملک میں کووڈ-19 کی ابھرتی ہوئی موجودہ صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعظم آج بعد میں ملک کے سرکردہ آکسیجن تیار کرنے والوں کے ساتھ بھی میٹنگ کریں گے، جس میں اُن ریاستوں میں، جہاں کووڈ- 19 کے معاملوں میں اضافے کی اطلاعات ہیں،بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر میڈیکل آکسیجن کی سپلائی اور اس کی تیاری کی صورت حال کاجائزہ لیں گے۔

دوسری طرف وزیراعظم نریندر مودی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ مختلف ریاستوں کے لیے خوش اسلوبی کے ساتھ آکسیجن کی بلا رکاوٹ سپلائی کویقینی بنائیں۔ جناب مودی نے ملک میں آکسیجن کی سپلائی کا جائزہ لینے اور اس کی دستیابی بڑھانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کے لیے کل اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے رکاوٹ پڑنے کی صورت میں مقامی انتظامیہ کی ذمے داری طے کرنے کی ضرورت کے بارے میں بھی بات کی۔

جناب مودی نے ریاستوں کے لیے اور زیادہ تیزی کے ساتھ آکسیجن کے نقل و حمل کو یقینی بنائے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ ریاستوں کو ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔ وزیراعظم کو اِس بات کی جانکاری دی گئی کہ ریاستوں کے لیے آکسیجن کی سپلائی میں کس طرح لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کورونا سے متاثرہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے گفتگو کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کووڈ۔19 سے متاثرہ ریاستوں کے وزرائے اعلی سے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں ملک بھر میں آکسیجن کی فراہمی اور اس کی دستیابی بڑھانے کے طریقوں اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعظم مودی ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال ، مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ، راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت ، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا ، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان ، کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی نے ملاقات کی۔ دیگر کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شامل ہوئے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago