Categories: قومی

وزیر اعظم نے ڈرون ٹیکنالوجی کے شمار کرائے فائدے،کہا ہندوستان میں عالمی مرکز بننے کی بے پناہ صلاحیت

نئی دہلی، 27 مئی (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یہاں ایک تقریب میں ڈرون ٹیکنالوجی کے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے پاس خطے میں عالمی مرکز بننے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کے شعبے میں روزگار پیدا کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے اور حکومت پیداوار پر مبنی ترغیبی اسکیموں (PLIs) کے ذریعے ملک میں ڈرون کی تیاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دہلی کے پرگتی میدان میں دو روزہ انڈیا ڈرون فیسٹیول 2022 کا آغاز کیا۔ اس دوران وزیر اعظم نے کسان ڈرون پائلٹس کے ساتھ بات چیت کی، ڈرون نمائشی مرکز میں کھلے میدان میں ڈرون پرواز کے مظاہرے کا مشاہدہ کیا اور اسٹارٹ اپس کے ساتھ بات چیت کی۔ وزیراعظم نے 150 ریموٹ پائلٹ سرٹیفکیٹس کا بھی اجرا کیا۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے ٹیکنالوجی کے ذریعے سرکاری اسکیموں کو لوگوں تک پہنچانے میں فراہم کی جانے والی مدد کا تفصیل سے ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی بڑی اہم چیز ہے۔

ملک کی بنیاد بن رہی ہے اور پردھان منتری سوامیتو یوجنا اس کی ایک بڑی مثال ہے۔ اس اسکیم کے تحت پہلی بار گاؤں کی ہر جائیداد کی ڈیجیٹل میپنگ کی جارہی ہے۔ عوام کو ڈیجیٹل پراپرٹی کارڈ دیے جا رہے ہیں۔ اپنی حکومت کی طرف سے ٹیکنالوجی کو دی جانے والی ترجیح کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلی حکومتیں اسے مسئلے  اور غریب مخلاف سمجھتی تھیں۔  ٹیکنالوجی کے استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں سب سے زیادہ نقصان متوسط  اور محروم طبقے کو ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو پہلے صرف اعلیٰ طبقے کے لیے سمجھا جاتا تھا۔ آج ٹیکنالوجی کو سب کے لیے قابل رسائی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجی کے ذریعہ انتودیہکے مقصد کو حاصل کرنا آسان ہے۔ ایسے میں سرکاری اسکیموں کا فائدہ آخری شخص تک پہنچانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں اپنے ذاتی تجربات بھی بتائے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کس طرح ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے ٹیسٹ ریویو کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون کے ذریعے وہ کئی سرکاری منصوبوں کا سرپرائز معائنہ بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند ماہ پہلے تک ڈرونز پر بہت پابندیاں تھیں۔ حکومت نے ان میں سے بیشتر کو ہٹا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پی ایل آئی جیسی اسکیموں کے ذریعے بھارت میں ڈرون کی تیاری کے لیے ایک مضبوط ماحول بھی بنایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے کہا کہ انگریزی زبان میں کہا جاتا ہے کہ جس خیال کا وقت آ جائے اس سے بڑا کچھ نہیں ہے۔ ڈرون وہی آئیڈیا ہے جس کا ہندوستان میں وقت آگیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق سال 2026 تک ڈرون کا کاروبار 15 کروڑ ہزار کروڑ کا ہوگا۔ آج ملک میں 270 ڈرون اسٹارٹ اپ ہیں۔ ڈرونز مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 10 ہزار اور سروس سیکٹر میں 5 لاکھ نوکریاں پیدا کر سکتے ہیں۔

انڈیا ڈرون فیسٹیول 2022 دو روزہ ایونٹ ہے۔ اس کا انعقاد 27 اور 28 مئی کو دہلی کے پرگتی میدان میں کیا جا رہا ہے۔ فیسٹیول میں 1600 سے زائد مندوبین بشمول سرکاری اہلکار، غیر ملکی سفارت کار، مسلح افواج، سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز، پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز، پرائیویٹ کمپنیاں اور ڈرون اسٹارٹ اپس وغیرہ شرکت کر رہے ہیں۔ ڈرون نمائش میں 70 سے زائد نمائش کنندگان ڈرون کے مختلف استعمالات کے بارے میں نمائش کریں گے۔ میلے میں ڈرون پائلٹ سرٹیفکیٹس کی ورچوئل تقسیم، پروڈکٹ لانچ، پینل ڈسکشن، فلائٹ مظاہرے، میڈ اِن انڈیا ڈرون ٹیکسی پروٹو ٹائپس کی نمائش کے علاوہ  دیگر تقریبات   شامل ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago