Categories: عالمی

عمران خان نے ایک بار پھر کی ہندوستان کی تعریف، کہا حکومتِ ہند نے اندھن کی قیمتیں کردیں

اسلام آباد، 27؍مئی

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر بھارت کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اس بار  حکومت ہند ایندھن کی قیمتیں کم کرنے میں کامیاب ہوئے  ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ روس سے تیل سستا ہونے کی وجہ سے ہندوستان اس  بار  تیل کی قیمتیں کم کرنے میں کامیاب رہا  ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پاکستان میں شہباز شریف کی حکومت نے ایندھن پر سبسڈی کم کرنے کے لیے تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹراضافہ کیا۔ تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ہی بار میں سب سے زیادہ اضافے کا مقصد بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو متاثر کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ دراصل وہ قیمت ہے جو پاکستان "نااہل اور بے حس" حکومت کو ادا کرنے جا رہا ہے جس نے روس کے ساتھ 30 فیصد سستے تیل کے معاہدے پر عمل نہیں کیا۔ عمران خان جنہیں قبل ازیں تحریک عدم اعتماد میں وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے سستے تیل پر ماسکو کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے روس کا دورہ کیا تھا۔ یہ دورہ یوکرین پر روس کے حملے کے آغاز کے موقع پر ہوا اور عمران خان کے دورے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

عمران خان نے  ایک  ٹویٹ کیا کہ قوم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ غیر ملکی آقاؤں کے سامنے درآمدی حکومت کی ماتحتی کی قیمت ادا کرنا شروع کردی ہے – ہماری تاریخ میں سب سے زیادہ قیمتوں میں اضافہ۔ نااہل اور بے حس حکومت نے روس کے ساتھ ہمارے معاہدے کی پیروی نہیں کی۔اس کے برعکس امریکہ کا سٹریٹجک اتحادی بھارت روس سے سستا تیل خرید کر ایندھن کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کمی کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago