وزیر اعظم اکھل بھارتیہ شکشا سنگھ ادھی ویشن میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 مئی کو گجرات کا دورہ کریں گے. اور صبح ساڑھے دس بجے کے آس پاس احمد آباد میں اکھل بھارتیہ شکشا سنگھ ادھی ویشن میں شرکت کریں گے. اس کے بعد وہ گاندھی نگر میں دوپہر بارہ بجے تقریباً 4400 کروڑ روپے مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے. اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔سہ پہر تین بجے کے قریب وزیر اعظم گفٹ سٹی کا دورہ کریں گے ۔ گجرت کا دورہ
ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد
گاندھی نگر میں اپنے پروگرام کے دوران . وزیر اعظم جناب نریندر مودی 2450 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح . اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ ان پروجیکٹوں میں شہری ترقی کا محکمہ . پانی کی سپلائی کا محکمہ ، سڑک ٹرانسپوڑت کا محکمہ اور کان کنی اور معدنیات کا محکمہ شامل ہے۔ گجرت کا دورہ
وزیر اعظم گفٹ سٹی کا دورہ کریں گے اور وہاں جاری متعدد پروجیکٹوں کی صورتحال کا جائزہ لیں گے
جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جانا ہے ان میں بانس کا نٹھا ضلع میں بہت سے گاؤں میں پینے کے پانی کی سپلائی سے متعلق اسکیموں کو بہتر بنانا. احمد آباد میں دریا پر ایک پل کی تعمیر ، نروڈہ جی آئی ڈی سی میں گندے پانی کو جمع کرنے سے متعلق پروجیکٹ . مہسانہ اور احمد آباد میں آلودہ اور گندے پانی کو پھر سے قابل استعمال بنانے سے متعلق پلانٹس. ، دہے گام میں ایک آڈی ٹورئیم کی تعمیر کے ساتھ ساتھ دیگر کئی پروجیکٹ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جانا ہے. ان میں جوناگڑھ ضلع میں بہت سی پائپ لائنوں کی تعمیر کا پروجیکٹ . گاندھی نگر ضلع میں پانی کی سپلائی سے متعلق اسکیم کو بہتر بنانا. فلائی اوور پلوں کی تعمیر ، پانی کی تقسیم کے نئے . اسٹیشنوں کی تعمیر ، ٹاؤن پلاننگ سے متعلق مختلف سڑکوں کی تعمیر اور دیگر پروجیکٹ شامل ہیں ۔
وزیر اعظم لگ بھگ 4400 کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے. اور سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم ، پی ایم اے وائی ( دیہی اور شہری ) پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے. یا سنگ بنیاد رکھیں گے اور اس کے ساتھ ہی وہ مذکورہ اسکیم کے تحت تعمیر کئے گئے لگ بھگ 19000 مکانات کے گرہ پرویش میں حصہ لیں گے۔ وہ اس پروگرام کے دوران اسکیم کے مستفدین کو مکانات کی چابیاں بھی سپر دکریں گے ۔ ان پروجیکٹوں پر کل1950 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
وزیر اعظم گفٹ سٹی میں. گجرت کا دورہ
وزیر اعظم گاندھی نگر میں ’’ گجرات انٹرنیشنل فنانس ٹیک سٹی‘‘ (گفٹ سٹی) کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ گفٹ سٹی میں جاری بہت سے پروجیکٹوں کی تازہ ترین صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے۔ گفٹ سٹی میں، گفٹ آئی ایف ایس سی اداروں اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کریں گے. تاکہ ان کے تجربات کو سمجھ سکیں اور مستقبل کے لئے گفٹ سٹی سے متعلق ان کے منصوبوں کے بارے میں جانکاری حاصل کر سکیں ۔ وزیر اعظم ’’زیر زمین یوٹی لیٹی سرنگ ‘‘ اور اکٹھا کئے گئے کچرے کو خود کار طریقے سے علیحدہ کرنے سے متعلق پلانٹ ‘‘ سمیت شہر کی کلیدی ڈھانچہ کی سہولتوں کا بھی معائنہ کریں گے ۔
اکھل بھارتیہ شکشا سنگھ ادھی ویشن. گجرت کا دورہ
وزیر اعظم جناب نریندر مودی ’’آل انڈیا پرائمری ٹیچرس فیڈریشن ‘‘ کی 29 ویں سالانہ کانفرنس ‘‘ اکھل بھارتیہ شکشا سنگھ ادھی ویشن میں بھی شرکت کریں گے۔ اس سال کی کانفرنس کا موضوع ہے ۔ اساتذہ تعلیم کے شعبے کی کایا پلٹ کرنے کے عمل میں مرکزی حیثیت کے حامل ہیں۔