قومی

وزیراعظم کی ریکارڈ ووٹنگ کی اپیل

نئی دہلی، 05 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز تمام ووٹروں سے گجرات اسمبلی انتخابات اور ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے ۔

گجرات اسمبلی کی 93 سیٹوں کے لیے آج دوسرے مرحلے کی پولنگ ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی، اتر پردیش میں مین پوری لوک سبھا سیٹ اور بہار، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، راجستھان اور اتر پردیش کی چھ اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا- ”میں گجرات انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالنے والے تمام لوگوں، خاص طور پر نوجوان ووٹرز اور خواتین ووٹرز سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتا ہوں۔ میں احمد آباد میں صبح 9 بجے کے قریب اپنا ووٹ ڈالوں گا“۔

ایک اور ٹویٹ میں، انہوں نے کہا”بھارت کے مختلف حصوں میں ضمنی انتخابات بھی ہو رہے ہیں۔ میں ان لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ جن کی نشستوں پر یہ ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں وہ بڑی تعداد میں باہر آئیں اور ووٹ دیں“۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago