قومی

بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں وزیراعظم کا اپوزیشن پر تیکھا حملہ

نئی دہلی ، 25 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

 وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد ’انڈیا‘ کو ملک کا اب تک کا سب سے بے سمت اور مایوس اتحاد قرار دیا۔ ایسٹ انڈیا کمپنی اور انڈین مجاہدین جیسی تنظیموں کے ساتھ انڈیا الائنس کا موازنہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ صرف ملک کا نام استعمال کر کے لوگوں کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ اپوزیشن ’مایوس اور بے سمت‘ ہے۔ اپوزیشن کے پاس کوئی ویژن نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کے رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ ’ اپوزیشن کا طرز عمل ظاہر کرتا ہے کہ اس نے طویل عرصے تک اپوزیشن میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

اجلاس میں وزیراعظم نے اپوزیشن پر برستے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت ملک کو ترقی دے رہی ہے۔ حکومت منی پور معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن پھر بھی اپوزیشن پارلیمنٹ کے ایوانوں کو کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانا ہے۔

اپوزیشن پارٹیز انڈیا (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس) کے لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے منصوبے پر جوشی نے کہا کہ آخری بار جب اپوزیشن نے 2018-19 میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی تو 2019 کے انتخابات میں بی جے پی کی سیٹیں 282 سے بڑھ کر 300 ہو گئی تھیں۔ جوشی نے کہا کہ اس بار ایوان میں عدم اعتماد کی تحریک کے بعد بی جے پی کو 350 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago