عالمی

پاکستان بھیک کا کٹورہ پھینک کر کم کریں غیرملکی قرضوں پر انحصار: پاک فوج سربراہ

اسلام آباد،25جولائی(انڈیا نیرٹیو)

پاکستان بھیک مانگنے والوں ملک میں سر فہرست، بھیک کا کٹورہ پھینکنے کا مشورہ

پاکستان  دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلانا کب کرے گا بند؟ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان پر اٹھا یا سوال، حکمرانوں سے بھیک نہ مانگنے کا دیا مشورہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو اب بھیک کا کٹورہ پھینک کر غیر ملکی قرضوں پر انحصار کو کم کرنی چاہئے۔ایک تقریب میں انہوں نے ملک کو خودانحصار بننے کی ضرورتوں کونشانزد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک فخر اور صلاحیت مند ملک ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے،فوج عوام سے ہے اور عوام فوج سے ہے، پاکستانی غیرت مند ، غیور اور باصلاحیت قوم ہے۔تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہر اْٹھاکر پھینکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے، ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا ان شااللہ ،ہم اس ماڈل فارم کی طرز کے جدید فارم بنائیں گے جس سے چھوٹے کسان کو فائدہ ہوگا اور گرین انیشیٹووکا یہ دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے ،عوام اور ریاست کا رشتہ محبت اور احترام کا ہے۔ آرمی چیف نے شرکائِ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے علامہ اقبال کا شعر پڑھ کر ملک و ملت کے ہر فرد کی ملکی ترقی میں اہمیت پر زور دیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago