Categories: قومی

کوروناکے طوفان میں سائنسی مشورے کو ترجیح دیں : وزیر اعظم

کوروناکے طوفان میں سائنسی مشورے کو ترجیح دیں : وزیر اعظم

نئی دہلی ، 25 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات پروگرام میں صرف کورونا کی وبا پر توجہ دی۔ اس دوران ، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا سے متعلق سائنسی مشوروں کو ترجیح دیں ، وائرس سے خود کو بچائیں اور جلد سے جلد ویکسین لگوائیں۔

اس کے ساتھ ہی ، وزیر اعظم نے ریاستی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ مرکزی حکومت کی مفت ویکسی نیشن مہم کے فوائد کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔ انہوں نےعوام کو یقین دلایا کہ کورونا کا مفت ویکسین پروگرام جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا ، کورونا کے اس بحران کے دوران ویکسین کی اہمیت کا سبھی کو پتہ چل رہاہے۔

اس لیے  ویکسین کے بارے میں کسی طرح کی افواہوں میں نہ پڑیں۔ حکومت ہند نے تمام ریاستی حکومتوں کو مفت ویکسین بھیجی ہے۔ 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگ اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اب یکم مئی سے ملک میں 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر ایک کے لیے یہ ویکسین دستیاب ہوگی۔ اب ملک کے کارپوریٹ سیکٹر اور کمپنیاں بھی اپنے ملازمین کوویکسین لگانے کی مہم میں حصہ لے سکیں گی۔

اتوار کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام میں صرف کورونا کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران ، وزیر اعظم نے ڈاکٹروں ، نرسوں ، ایمبولینس ڈرائیوروں ، کورونا مریضوں سے بات چیت کی اور اپنے تجربات کو ملک کے سامنے رکھا۔ وزیر اعظم نے پہلے ڈاکٹر ششانک جوشی سے کورونا کے بارے میں بات کی۔ ان کے توسط سے ، انہوں نےعوام کو یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ دوسری لہر سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ صحیح ذرائع اور سائنسی مشوروں کو ترجیح دیں۔

جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نوید نذیر شاہ نے وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے صرف بچاو ہی موثر حل ہے۔ اس کے لئےکوویڈ کے تئیں مناسب روپر عمل کریں اور ویکسین لیں۔ ویکسین کے بارے میں بہت سے غلط فہمیاں ہیں ، لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔

کورونا کے خلاف جنگ ایمبولینس ڈرائیوروں اور لیب ٹیکنیشن کے بغیر نامکمل ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے اس دور میں ایمبولینس ڈرائیوروں اور لیب ٹیکنیشن کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔19 کے خلاف ہندوستان کی لڑائی ایسے لوگوں کی کوششوں کے بغیر نامکمل ہوگی۔

وزیر اعظم مودی نے اتوار کے روز اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من بات میں کہا کہ ڈاکٹروں اور نرسنگ عملے کے ساتھ ساتھ لیب ٹیکنیشن اور ایمبولینس ڈرائیور جیسے فرنٹ لائن ورکرز فی الحال فرشتہ کی طرح کام کر رہے ہیں۔ جب ایمبولینس مریض تک پہنچتی ہے تو انہیں ایمبولینس ڈرائیور فرشتہ جیسا لگتاہے۔ ملک کو ان لوگوں کی خدمات اور تجربات کے بارے میں جاننا چاہیے۔

ایمبولینس ڈرائیور پریم ورما سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ’پریم ورما اپنا کام ، اپنا فرض پوری محبت اور لگن کے ساتھ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ، پریم ورما جیسے ہزاروں لوگ آج اپنی زندگی کو داو پر لگا کر لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔کورونا کے خلاف اس جنگ میں جس قدر بھی زندگی بچ رہی ہے ایمبولینس ڈرائیوروں کا اس میں ایک بہت بڑا حصہ ہے ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago