Categories: کھیل کود

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی بورون فورچین نے اسلام قبول کرلیا

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی بورون فورچین نے اسلام قبول کرلیا

جوہانسبرگ،25اپریل(انڈیا نیرٹیو)

جنوبی افریقا کے اسپنر بورون فورچین نے اسلام قبول کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹر بورون فورچین اور ان کی اہلیہ نے رمضان کے اس مبارک مہینے میں گزشتہ رات کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا۔اسلام قبول کرنے کے بعد جنوبی افریقی کھلاڑی بورون فورچین کا نام ’عماد‘ رکھ دیا گیا ہے اور اس بات کی تصدیق کھلاڑی کی اہلیہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کی ہے۔

اس حوالے سے بورون فورچین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کیں جن میں ان کے ساتھ کرکٹر تبریز شمسی اور ان کی اہلیہ نے انہیں دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارک باد پیش کی۔جنوبی افریقی کرکٹر تبریز شمسی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں نو مسلم کھلاڑی بورون فورچین اور ان کی اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارک باد پیش کی۔دوسری جانب تبریز شمسی کی اہلیہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’میں آپ دونوں کو دائرہ اسلام میں دیکھ کر بہت خوش ہوئی ہوں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’میری دعا ہے کہ آپ دونوں ہمیشہ خوش رہیں۔‘جنوبی افریقی کرکٹر بورون فورچین کی جانب سے اسلام قبول کرنے پر سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد انہیں مبارکباد پیش کررہی ہے۔واضح رہے کہ بورون فورچین نے سال 2020 میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے ون ڈے میچ میں اپنا ڈیبیو کیا تھا جبکہ انہوں سال 2019 میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago