Categories: قومی

سرکاری املاک اب پرائیوٹ سیکٹر کے حوالے، پرینکا گاندھی نے مرکزی سرکار کی سخت سرزنش کی

سرکاری املاک اب پرائیوٹ سیکٹر کے حوالے، پرینکا گاندھی نے مرکزی سرکار کی سخت سرزنش کی

نئی دہلی ، 24 اگست

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ریلوے ، قومی شاہراہوں جیسے کئی سرکاری اثاثوں میں نجی شعبے کو شراکت دار بنانے کے مرکزی حکومت کے منصوبے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی محنت سے بنی ملک کی کروڑوں مالیت کی جائیداد یہ حکومت اپنے دوستوں کے حوالے کررہی ہے۔

مسز واڈرا نے ٹوئٹ کیا ’’آتم نربھر کا جملہ دیتے دیتے پوری حکومت کو ہی’ارب پتی دوستوں‘ پر منحصر کیا گیا۔سارا کام ان ہی ارب پتی دوستوں کے لیے، تمام سرکاری املاک ان ہی کیلئے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد ملک نے جو دولت بنائی ہے اسے مودی حکومت دوستوں کے درمیان لٹا رہی ہے۔ مسز وڈرا نے کہا ، ’’یہ سرکار 70 برسوں میں ملک کے عوام کی محنت سے بنائی گئی لاکھوں کروڑروپے کی املاک اپنے ارب پتی دوستوں کو دے رہی ہے‘‘۔

قابل غور ہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کو قومی ’مونیٹائزیشن پائپ لائن پروجیکٹ‘ کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تحت انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سے متعلقہ کچھ اثاثوں میں آئندہ چار سال میں پرائیویٹ ہاتھوں کو حصہ دار بناکر 6 لاکھ کروڑ روپے جمع کیے جائیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago