Categories: قومی

ترقی کو پہلے سیاسی عینک سے دیکھا جاتا تھا، اس لیے شمال مشرق کو نظر انداز کیا گیا: وزیراعظم

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں ترقی کو سیاسی عینک سے دیکھا جاتا تھا، جس کی وجہ سے شمال مشرق کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہاہے۔ آج ملک کی ترقی کو ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کے جذبے سے دیکھا جاتا ہے۔ ترقی کو اب ملک کی یکجہتی اور سالمیت کا مترادف سمجھا جاتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم مودی نے آج پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین (پی ایم اے وائی -جی) کی پہلی قسط ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تریپورہ کے 1.47 لاکھ سے زیادہ مستفیدین کو منتقل کی۔ اس موقع پر ان مستفیدین کے بینک کھاتوں میں 700 کروڑ روپے سے زیادہ براہ راست جمع کرائے گئے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پہلے دہلی میں بند دروازوں کے پیچھے پالیسیاں بنائی گئیں اور پھر اس میں شمال مشرق کو فٹ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ گزشتہ 7 سالوں میں قوم نے ایک نئی سوچ، ایک نیا نقطہ نظر قائم کیا ہے۔ اب خطے کی ضروریات کے مطابق پالیسیاں بنائی جاتی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس دوران وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کی تاریخ میں شمال مشرق اور ملک کے قبائلی جنگجوؤں نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ اس روایت کے احترام کے لیے قوم اس ورثے کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ اسی طرح کا کام ملک میں ہر سال 15 نومبر کو بھگوان برسا منڈا جوبلی کے موقع پر قبائلی فخر کا دن منایا جاتا ہے۔تریپورہ کا منفرد خطہ موسمی حالات کو ذہن میں رکھتے ہوئے وزیراعظم کی پہل کے بعد خصوصی طور سے اس ریاست کے لئے کچا مکان کی تعریف بدل دی گئی ہے، جس کے مدنظر کچے گھروں میں رہنے والے اتنی بڑی تعداد میں فائدہ پانے والے پکا گھر بنانے کے لئے مخصوص مدد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پروگرام میں انہوں نے کہا کہ تریپورہ نے دکھایا ہے کہ کس طرح محدود وقت میں نئے نظام بنائے جا سکتے ہیں۔ پہلے کام کمیشن اور بدعنوانی کے بغیر نہیں ہوتا تھا، لیکن آج ڈی بی ٹی کے ذریعے سرکاری اسکیموں کا فائدہ براہ راست کھاتوں تک پہنچ رہا ہے۔ پہلے کام کے لیے سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پڑتے تھے، اب حکومت خود عوام کو تمام سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ اب وہاں سرکاری ملازمین کو ساتویں پے کمیشن کا فائدہ مل رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ تریپورہ کو غریب بنائے رکھنے والی تریپورہ کے لوگوں کو آرام، سہولیات سے دور رکھنے والی سوچ کی تریپورہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ اب یہاں ڈبل انجن کی حکومت پوری طاقت سے پوری ایمانداری سے ریاست کی ترقی میں مصروف ہے۔اس پروگرام میں مرکزی دیہی ترقی وزیراور تریپورہ کے وزیراعلیٰ نے بھی شرکت کی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago