Urdu News

ترقی کو پہلے سیاسی عینک سے دیکھا جاتا تھا، اس لیے شمال مشرق کو نظر انداز کیا گیا: وزیراعظم

ترقی کو پہلے سیاسی عینک سے دیکھا جاتا تھا، اس لیے شمال مشرق کو نظر انداز کیا گیا: وزیراعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں ترقی کو سیاسی عینک سے دیکھا جاتا تھا، جس کی وجہ سے شمال مشرق کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہاہے۔ آج ملک کی ترقی کو ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کے جذبے سے دیکھا جاتا ہے۔ ترقی کو اب ملک کی یکجہتی اور سالمیت کا مترادف سمجھا جاتا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے آج پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین (پی ایم اے وائی -جی) کی پہلی قسط ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تریپورہ کے 1.47 لاکھ سے زیادہ مستفیدین کو منتقل کی۔ اس موقع پر ان مستفیدین کے بینک کھاتوں میں 700 کروڑ روپے سے زیادہ براہ راست جمع کرائے گئے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پہلے دہلی میں بند دروازوں کے پیچھے پالیسیاں بنائی گئیں اور پھر اس میں شمال مشرق کو فٹ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ گزشتہ 7 سالوں میں قوم نے ایک نئی سوچ، ایک نیا نقطہ نظر قائم کیا ہے۔ اب خطے کی ضروریات کے مطابق پالیسیاں بنائی جاتی ہیں۔

اس دوران وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کی تاریخ میں شمال مشرق اور ملک کے قبائلی جنگجوؤں نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ اس روایت کے احترام کے لیے قوم اس ورثے کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ اسی طرح کا کام ملک میں ہر سال 15 نومبر کو بھگوان برسا منڈا جوبلی کے موقع پر قبائلی فخر کا دن منایا جاتا ہے۔تریپورہ کا منفرد خطہ موسمی حالات کو ذہن میں رکھتے ہوئے وزیراعظم کی پہل کے بعد خصوصی طور سے اس ریاست کے لئے کچا مکان کی تعریف بدل دی گئی ہے، جس کے مدنظر کچے گھروں میں رہنے والے اتنی بڑی تعداد میں فائدہ پانے والے پکا گھر بنانے کے لئے مخصوص مدد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

پروگرام میں انہوں نے کہا کہ تریپورہ نے دکھایا ہے کہ کس طرح محدود وقت میں نئے نظام بنائے جا سکتے ہیں۔ پہلے کام کمیشن اور بدعنوانی کے بغیر نہیں ہوتا تھا، لیکن آج ڈی بی ٹی کے ذریعے سرکاری اسکیموں کا فائدہ براہ راست کھاتوں تک پہنچ رہا ہے۔ پہلے کام کے لیے سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پڑتے تھے، اب حکومت خود عوام کو تمام سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ اب وہاں سرکاری ملازمین کو ساتویں پے کمیشن کا فائدہ مل رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ تریپورہ کو غریب بنائے رکھنے والی تریپورہ کے لوگوں کو آرام، سہولیات سے دور رکھنے والی سوچ کی تریپورہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ اب یہاں ڈبل انجن کی حکومت پوری طاقت سے پوری ایمانداری سے ریاست کی ترقی میں مصروف ہے۔اس پروگرام میں مرکزی دیہی ترقی وزیراور تریپورہ کے وزیراعلیٰ نے بھی شرکت کی۔

Recommended