وقف بورڈ کی جائیداد
اقلیتی امور کی وزارت مرکزی وقف کونسل (سی ڈبلیو سی) کے ذریعے قومی وقف بورڈ ترقیاتی اسکیم (کیو ڈبلیو بی ٹی ایس) نامی اسکیم کو نافذ کرتی ہے جو اقلیتی امور کی وزارت کے تحت ایک قانونی ادارہ ہے۔ اس اسکیم کے تحت ایک آن لائن پورٹل تیار کیا گیا ہے۔ یہ آن لائن پورٹل وقف املاک کے کمپیوٹرائزیشن، وقف املاک کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور تجاوزات کو روکنے کے لیے وقف املاک کی جیوگرافک انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) پیمائش کے لیے ہندوستانی وقف اثاثہ جات کے انتظامی نظام (ڈبلیو اے ایم ایس آئی) کا حصہ ہے۔ وقف بورڈ کی جائیداد
ڈبلیو اے ایم ایس آئی پر وقف جائیداد کی تفصیلات متعلقہ ریاستی وقف بورڈز. (ایس ڈبلیو بی) کے ذریعہ درج کی گئی ہیں۔ دسمبر 2022 کے مہینے تک، ڈبلیو اے ایم ایس آئی کے پورٹل پر کل 865646 وقف غیر منقولہ جائیدادوں. اور 353850 وقف املاک کی جی آئی ایس پیمائش درج کی گئی ہے۔
یہ جانکاری اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
وقف ایکٹ 1995 کی دفعہ 40 کے مطابق (جیسا کہ 2013 میں ترمیم کی گئی) . ریاستی وقف بورڈ کو کسی بھی ایسے سوال کا فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل ہے. جس میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا کوئی خاص جائیداد وقف جائیداد ہے. یا نہیں یا وقف سنی وقف ہے یا شیعہ وقف۔ بورڈ، نوٹس کی پیروی میں دکھائے جانے والے اس سبب پر مناسب غور اور انکوائری کرنے کے بعد جیسا کہ وہ مناسب سمجھے، کیس کا فیصلہ کرتا ہے۔ مذکورہ شق کے تحت کسی سوال پر بورڈ کا فیصلہ. جب تک کہ ٹریبونل کے ذریعے منسوخ یا ترمیم نہ کیا جائے، حتمی ہوگا۔
یہ جانکاری اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی. نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔