Urdu News

مویشی پروری کرنے، ڈیری چلانے اور ماہی گیری کرنے والے کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈ کی سہولت

کسان کریڈٹ کارڈ

تمام اہل مویشی پروری کرنے، ڈیری چلانے اور ماہی گیری کرنے والے کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ملک گیر اے ایچ ڈی ایف کے سی سی مہم برائے 2024-2023 کا آغاز

آزادی کے امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے مرکزی کابینی وزیر جناب پرشوتم روپالا 03 مئی 2023 کو صبح 9:30 بجے غیر روایتی طریقے سے 2023-24 کے لیے ملک گیر اے ایچ ڈی ایف   -کے سی سی مہم کا باضابطہ آغاز کیا اور سی ایس سی اور ریاستی محکمہ حیوانات کے ذریعے منسلک اے ایچ ڈی ایف سی کے استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کی۔ اس اقدام سے جانور پالنے اور ماہی گیری کی سرگرمیوں میں مصروف تمام چھوٹے بے زمین کسانوں کو کے سی سی کی سہولت فراہم کرنے میں مزید مدد ملے گی۔

ایف اے ایچ ڈی کے وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آزادی کا امرت مہوستو کے ایک حصے کے طور پر ملک گیر اے ایچ ڈی ایف کے سی سی مہم کا آغاز کیا

کسان کریڈٹ کارڈ کے فائدے کو ملک کے تمام اہل مویشی پالنے والے، ڈیری چلانے والے اور ماہی گیری کرنے والے کسانوں تک وسعت دینے کے لیے محکمہ مویشی پروری اور ڈیری محکمہ ماہی پروری (ڈی او ایف) اور محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) کے ساتھ مل کر یکم مئی 2023 سے 31 مارچ 2024 تک “ملک گیر اے ایچ ڈی ایف کے سی سی مہم” کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس مہم کو منظم کرنے کے لیے تفصیلی رہنما خطوط سے آگاہ کرنے والا سرکلر ریاستوں کو 13.03.2023 کو جاری کیا گیا ہے۔ مالیاتی خدمات کے ذریعہ بینکوں کے علاوہ ریاستی حکومت کو بھی ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

تقریباً ایک لاکھ کسانوں نے کامن سروس سینٹروں سے غیر روایتی طور پر بیداری کے اس پروگرام میں حصہ لیا۔

ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کی وزارت مالیاتی خدمات کے محکمے کے ساتھ مل کر جون 2020 سے حیوانات اور ماہی پروری کے تمام مجاز کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مختلف مہم چلا رہی ہے۔ نتیجتاً 27 لاکھ سے زیادہ تازہ کے سی سی کی منظوری جانوروں اور ماہی گیری کے کسانوں کو دی گئی اور اس طرح انہیں ان کی ورکنگ کیپیٹل کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے تنظیمی کریڈٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ آخری ملک گیر اے ایچ ڈی ایف کے سی سی مہم 15.11.2021 سے 15.03.2023 کے دوران منعقد کی گئی تھی۔ اس مہم کے دوران ہر ہفتے کے سیسی کوآرڈینیشن کمیٹی کے ذریعہ ضلعی سطح کے کے سی سی کیمپوں کا انعقاد کیا جاتا رہا جس میں  لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر (ایل ڈی ایم) کے ذریعہ تعاون کیا جاتا ہے

Recommended