بیرون ملک رہتے ہوئے بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید میں آسانی پیدا کرنے کے لیے عوامی تجاویز طلب کی گئی ہیں

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہواں کی  وزارت نے ایک نوٹیفکیشن کا مسودہ جی ایس آر 624 (ای) مورخہ 7 ا کتوبر 2020 کو جاری کیا ہے جس میں  1989کے  موٹر گاڑیوں کے مرکزی ضابطوں میں ترمیم کے لیے رائے اور تجاویز طلب کی گئی ہیں۔اس کا مقصد ایسے شہریوں کے لیے  بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ (آئی ڈی پی) کے اجرا میں آسانی پیدا کرنا ہے جن کے آئی ڈی پی بیرون ملک رہتے ہوئے ختم ہوچکے ہیں۔

یہ بات نوٹس میں آئی ہے کہ ایسے شہریوں کے لیے جو بیرون ملک کا سفر کر رہے ہیں اور کسی بیرونی ملک میں موجود ہیں، ان کا آئی ڈی پی ختم ہوجاتا ہے اور بیرون ملک رہتے ہوئے اس کی تجدید کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ اس تجویز کا مقصد 1989 کے  سی ایم وی آر میں ترمیم کرنا ہے تاکہ اس طرح کے شہریوں کو آسانی فراہم کی جاسکے۔ اس طرح کے شہری بھارتی سفارتخانے/ بیرون ملک واقع مشن کے پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں دے سکتے ہیں اس کے بعد ان درخواستوں کو  واہن بھیج دیا جائے گا اور متعلقہ آر ٹی اوز ان پر غور کریں گے۔

اس کے علاوہ اس تجویز میں آئی ڈی پی کے لیے درخواست دیتے وقت میڈیکل سرٹیفکیٹ اور ویلڈ ویزا کی شرائط کو بھی ختم کرنے کی تجویز ہے کیونکہ جن لوگوں کے پاس ویلڈ ڈرائیونگ لائسنس ہیں انھیں دوسرے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ مزید یہ کہ بعض ملک ایسے ہیں جہاں آمد پر ویزا دیا جاتا ہے اور اس طرح کے معاملے میں سفر سے پہلے بھارت میں آئی ڈی پی کے لیے درخواست دیتے وقت ان کے پاس ویزا نہیں ہوگا۔

اس سلسلے میں رائے اور تجویزیں جوائنٹ سکریٹری (ایم وی ایل، آئی ٹی اور ٹول)، ای میل : jspb-morth@gov.in، وزارت برائے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں، ٹرانسپورٹ بھون، پارلیمنٹ اسٹریٹ، نئی دہلی 110001 کو نوٹیفکیشن کے اجرا کے 30 دن کے اندر اندر بھیجی جاسکتی ہیں۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…