عظیم ناناجی دیشمکھ لوک نائک جے پرکاش کے سچے عقیدت مندوں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے جے پرکاش کے افکار و خیالات کو عام کرنے کے لئے بغیر تھکے کام کیا۔ دیہی ترقیات کے تئیں ان کے ذریعہ کیے گئے کاموں سے ہمیں حوصلہ ملتا ہے۔ ہم بھارت رتن ناناجی دیشمکھ کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر یاد کرتے ہیں۔

بھارت کو اس بات پر فخر ہے کہ لوک نائک جے پرکاش اور ناناجی دیشمکھ جیسی اساطیری شخصیات اس سرزمین پر پیدا ہوئیں۔ آج کا دن، ہمارے ملک کے لئے دیکھے گئے ان شخصیات کے خواب کی تکمیل کے تئیں خود کو ازسرنو طور پر وقف کرنے کا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا نے بھارت رتن ناناجی دیشمکھ کی یوم پیدائش کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ قوم کی تعمیر میں ان کا کردار ہمیشہ وطن عزیز کو حوصلہ افزائی کرے گا۔

اتوار کے روز ، نڈا نے ٹویٹ کرتے ہوئے ، " عظیم سماجی کارکن اور قوم پرست ناناجی دیشمکھ کو ان کی یوم پیدائش پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی دیہات اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے وقف کردی۔ قومی تعمیر میں ان کی شراکت ہمیشہ شہریوں کے لئے تحریک کا باعث بنے گی۔

قابل ذکر ہے کہ ناناجی دیشمکھ کا نام چنڈیکاداس امرت راﺅ دیش مکھ ہے ۔ وہ 11 اکتوبر 1916 کو پیدا ہوئے۔ وہ انسان دوست رہنمااور بھارتیہ جن سنگھ کے قائد تھے۔ 1977 میں ، جب جنتا پارٹی نے حکومت بنائی تھی ، انہیںمرارجی-کابینہ میں شامل کیاگیا لیکن انہوں نے کہا کہ 60 سال سے زیادہ عمر کے عوامی رہنماﺅں کو حکومت کے باہر کمیونٹی کی خدمت کرناچاہئے ، کابینہ کاعہدہ چھوڑدیا۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی دین دیال ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تحت مختلف منصوبوں کی توسیع کے لئے کام جاری رکھا۔ واجپائی حکومت نے انہیں راجیہ سبھا کا ممبر نامزد کیا۔ اٹل جی کے دور حکومت میں ہی حکومت ہند نے انہیں تعلیم ، صحت اور دیہی خود انحصاری کے شعبے میں مثالی شراکت کے لئے پدم وبھوشن دیا۔ 2019 میں ، انہیں بھارت رتن سے نوازا گیا تھا۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…