Categories: قومی

ملک کے غذائی اجناس میں اضافہ کرنے میں پنجاب۔ہریانہ کے کسانوں کی بڑی شراکت

ملک کے غذائی اجناس میں اضافہ کرنے میں پنجاب۔ہریانہ کے کسانوں کی بڑی شراکت

نئی دہلی ، 24 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

مرکزی فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز ، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے منگل کے روز کہا کہ پنجاب ہریانہ نے کاشتکاری کے میدان میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ان ریاستوں کے کسانوں کی انتھک محنت کی وجہ سے ہندستان نہ صرف اناج کے میدان میں خود کفیل ہے ، بلکہ سرپلس بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم اور دھان میں پنجاب سرفہرست رہا ہے ، لیکن اب پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے فصلوں کی تنوع کی ضرورت ہے ، جس کے لیے پنجاب کے کسانوں نے کامیابی کے ساتھ اقدامات کیے ہیں۔

تومر نے منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پنجاب کے ضلع کپورتھلہ کے ضلع پھگواڑہ میں سکھجیت میگا فوڈ پارک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا فوڈ پروسیسنگ کے لیے بھی مکمل توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ اس سے متعلقہ علاقوں کو  جہاں فائدہ ہو گا، وہیں کسانوں کومناسب قیمت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی حکومت کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ زرعی پیداوار کے MSP میں اضافہ کیا گیا ہے، حکومت نے 10 ہزار نئے FPOs پیدا کرنے کے لیے ایک سکیم لایا ہے، سود کی سبسڈی کسانوں کو دی جا رہی ہے، جن کی تعداد 86 فیصد ہے ۔

کسانوں کو ایف پی او کے ذریعے بہت سارے فوائد حاصل ہوں گے۔ ایف پی او حکومت ہند کا ایک اہم انقلابی اقدام ہے۔ خودکفیل ہندستان مہم میں پیکیج کے تحت 1 لاکھ کروڑ کے زرعی انفراسٹرکچر فنڈ سے منظوری شروع کردی گئی ہے ، پنجاب بھی اس سے فائدہ اٹھائے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago