Categories: قومی

راہل گاندھی نے مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی

راہل گاندھی نے مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی

کانگریس نے شروع کی اسپیک اپ اگینسٹ پرائز رائز مہم

نئی دہلی،05مارچ (انڈیا نیرٹیو)

کانگریس نے پٹرول ڈیزل اور رسوئی گیس کے ساتھ دیگر خوردنی اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم کی شروعات کی ہے۔ اس کے تحت پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے لوگوں سے کانگریس کے اسپیک اپ اگینسٹ پرائز رائز مہم سے جڑکر مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ افراط زر ایک لعنت ہے۔ مرکزی حکومت عوام کو ٹیکس کمانے کے لیے مہنگائی کے دلدل میں دھکیلتی جا رہی ہے۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ملک کی تباہی کے خلاف آواز اٹھائیں۔ راہل گاندھی نے بھی اپنے ٹویٹ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔

جس میں یہ کہا گیا ہے کہ جب سے بی جے پی حکومت اقتدار میں آئی ہے مہنگائی مسلسل لوگوں کی کمر توڑ رہی ہے۔ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پٹرول – ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اس ویڈیو میں مزید کہا گیا ہے کہ مودی حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ عوام مہنگائی سے دوچار ہے۔ اسی کے ساتھ کانگریس نے مرکزی حکومت سے تیل اور گھریلو گیس کی بڑھی قیمتوں کو واپس لینے اور عام شہریوں کو راحت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور لوگوں سے کانگریس کے ذریعہ چلائی جا رہی مہم#SpeakUpAgainstPriceRiseمیں شامل ہونے کی بھی اپیل کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago