Urdu News

راج پتھ کی ذہنیت اب ’کرتویہ پتھ‘کے جذبات میں بدل گئی ہے: مودی

 نئی دہلی، 6؍ اکتوبر

وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے آج پہلے نئی دہلی میں سشما سوراج بھون میں اسسٹنٹ سکریٹری پروگرام، 2022 کے اختتامی اجلاس میں 2020 بیچ کے آئی اے ایس افسران سے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ افسران کو امرت کال کے دوران ملک کی خدمت کرنے اور پنچ پران کو محسوس کرنے میں مدد کرنے کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امرت کال میں ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے کو یقینی بنانے میں افسروں کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے آؤٹ آف باکس سوچ اور اپنی کوششوں میں ایک جامع انداز اپنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس طرح کے مجموعی نقطہ نظر کی اہمیت کو ظاہر کرنے کے لیے پی ایم گتی شکتی ماسٹر پلان کی مثال پیش کی۔

وزیر اعظم نے اختراع کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا اور یہ کہ کس طرح یہ ایک اجتماعی کوشش اور ملک میں ورک کلچر کا حصہ بن گئی ہے۔

انہوں نے اسٹارٹ اپ انڈیا اسکیم کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ کس طرح پچھلے کچھ سالوں میں ملک میں اسٹارٹ اپس کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

Recommended