بحریہ کا تحقیقی و ترقیاتی بازو ہے
بحریہ کے کمانڈروں کی جاری کانفرنس کے ایک حصے کے طور پر. وزیر دفاع، جناب راج ناتھ سنگھ نے 2 نومبر 2022 کو ہندوستانی بحریہ کے سینئر افسروں کے ساتھ بات چیت کی۔ وزیر دفاع اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر معززین نے بحریہ کے ہیڈکوارٹرز اور ویپنز اینڈ الیکٹرانکس سسٹم انجینئرنگ اسٹیبلشمنٹ (WESEE) کی طرف سے منعقدہ ٹیکنالوجی کے مظاہرے کا مشاہدہ بھی کیا. جو بحریہ کا تحقیقی و ترقیاتی بازو ہے. جس میں فنی شعبے میں مخصوص ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جاری اور منصوبہ بند مقامی منصوبوں انٹیلی جنس. ٹیکٹیکل کمیونیکیشنز، کمبیٹ مینجمنٹ سسٹمز، سائبر سیکیورٹی، پیرسکوپس اور جنگی پلیٹ فارم انٹیگریشن کی نمائش کی گئی تھی۔ اس سے بحریہ کے آپریشنز کے تمام شعبوں میں مقامی کوششوں کی قیادت کرنے کے ہندوستانی بحریہ کے عزم کی تصدیق ہوتی ہے۔
قومی سلامتی اور خوشحالی کے لیے محفوظ سمندروں کو یقینی بنانے کے لیے
عزت مآب وزیر دفاع نے بات چیت کے دوران، قومی سلامتی. اور خوشحالی کے لیے محفوظ سمندروں کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ کارکردگی کو برقرار رکھنے پر بحریہ کی تعریف کی۔ انھوں نے ہندوستان کے پہلے دیسی ساختہ اور تعمیر شدہ طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کی کامیاب کمیشننگ. اور بحریہ کے نئے نشان کو اپنانے پر بحریہ کو مبارکباد دی۔
قابل اعتماد، ہم آہنگ اور مستقبل کے لیے تیار فورس
انھوں نے ملک کی ’جنگ کے لیے تیار، قابل اعتماد، ہم آہنگ اور مستقبل کے لیے تیار فورس. میں بحریہ کی تبدیلی کو سراہا۔ انھوں نے ملک کی سلامتی کے چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے ’پوری قوم. کے نقطہ نظر کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ عزت مآب وزیر دفاع نے حالیہ برسوں میں مقامی بنانے. اور جدت طرازی کی کوششوں کے لیے بحریہ کی تعریف کی. جبکہ نیول کمانڈروں کو تاکید کی کہ وہ بحری ڈومین میں ابھرتے ہوئے چیلنج پر مؤثر طریقے سے قابو پانے. کے لیے مستقبل کی صلاحیت کی ترقی پر توجہ مرکوز رکھیں۔
**************