قومی

دفاعی اتاشی ہندوستان اور دوست بیرونی ممالک کے درمیان پل

دفاعی اتاشی ہندوستان اور دوست بیرونی ممالک کے باہمی دفاعی تعاون کے درمیان پل

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دفاعی اتاشی (ڈی اے) ہندوستان اور دوست بیرونی ممالک کے درمیان باہمی دفاعی تعاون کے لیے پل ہیں، انہوں نے ان سے درخواست کی کہ وہ آتم نربھر بھارت کے تحت ہندوستانی دفاعی پیداواری صلاحیتوں کو فروغ دیں اور پبلک اور پرائیویٹ دونوں شعبوں میں ہندوستانی دفاعی پیداوار کے شعبے میں ہونے والی تکنیکی اختراعات کو سمجھیں تاکہ ان کی منظوری والے ممالک میں ان کی نمائش کی جا سکے .اور ان کو فروغ دیا جا سکے۔ وہ 13 اکتوبر 2022 کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی. دو روزہ چوتھی ڈی اےکانفرنس میں افتتاحی خطاب کر رہے تھے۔

خارجہ پالیسی کے مطابق قومی مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

ڈی اے کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے. وزیر دفاع نے کہا کہ دفاعی اتاشی بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بناکر. اور مسلح افواج کی صلاحیتوں اور تیاریوں کو بڑھاکر خارجہ پالیسی کے مطابق قومی مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ خود انحصاری کے حصول کے حکومت کے وژن کو آگے بڑھائیں۔انہوں نے اسےمسلسل بدلتے ہوئے عالمی سلامتی کے منظر نامے کے درمیان . عالمی سطح پر ہندوستان کو مضبوط اور باعزت بنانے کا واحد راستہ قرار دیا ۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ ‘آتم نربھربھارت’ کا مطلب باقی دنیا سے الگ تھلگ ہونا  نہیں.  بلکہ جدید فوج کے ذریعے قومی سلامتی اور اسٹریٹجک خود مختاری کو یقینی بنانا ہے۔

دفاعی مینوفیکچرنگ میں خود انحصاری حاصل کرنے کے لئے

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان کو درآمدات پر انحصار نہیں کرنا چاہئے. اور نہ ہی وہ ایسا کرسکتا ہے، جناب راج ناتھ سنگھ نے مستقبل کے سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی خاطردفاعی مینوفیکچرنگ میں خود انحصاری حاصل کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دفاعی اتاشیوں کو دفاع  کے شعبے میں ”آتم نر بھربھارت” کا پیش خیمہ قرار دیا۔

فیصلوں کے بارے میں بیداری پیدا کرکے

وزیر دفاع  نے خود انحصاری حاصل کرنے کے لیے وزارت دفاع کی طرف سے اٹھائے گئے. اقدامات کا ذکر کیاجن میں نجی شعبے کی شراکت داری کی حوصلہ افزائی. مثبت مقامی فہرستوں کا اجرا؛ اتر پردیش اور تمل ناڈو میں دفاعی راہداریوں کا قیام. نئی پیداوار اور برآمدی پالیسیوں کا نفاذ؛ جدت کو فروغ دینا .اور ایف ڈی آئی کی حد بڑھانا شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی اتاشی مختلف ممالک میں ان فیصلوں کے بارے. میں بیداری پیدا کرکے ہندوستان میں سرمایہ کاری لاسکتے ہیں۔ انہیں ایک پل قرار دیتے ہوئے، انہوں نے زور دیا کہ دفاعی اتاشی اپنے اپنے ممالک کے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں. اور دونوں اطراف کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ “ہندوستان عالمی معیار کے اور کم لاگت والے ہتھیار. آلات اور پلیٹ فارم تیار کر رہا ہے

دو روزہ کانفرنس میں مختلف بریفنگ سیشن ہوں گے جس میں چیف آف سروسز. سیکرٹری خارجہ اور وزارت دفاع کے دیگر معززین ،دفاعی تعاون سے متعلق مختلف سفارتی. اسٹریٹجک اور فعال امور پر ڈی اے سے خطاب کریں گے۔اس کانکلیو کے بعد ڈی اے  ،ڈیف ایکسپو-22 میں شرکت کرنے والے. دوست غیر ملکی ممالک کے وفود کے ساتھ بھی جائیں گے .۔یہ ایکسپو 17 اکتوبر سے گجرات کے گاندھی نگر میں شروع ہو رہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago