کامرس و صنعت ، صارفین امور، غذا اور عوامی تقسیم نظام اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان میں رسد اہلیت میں اصلاح کرکے سالانہ 10لاکھ کروڑ سے زیادہ کی بچت کرنے کی صلاحیت ہے۔وہ آج نئی دہلی میں قومی ماسٹر پلان کے رول آؤٹ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر منعقد پرپی ایم گتی شکتی پرقومی ورکشاپ کو خطاب کررہے تھے۔ورکشاپ میں پی ایم گتی شکتی کے ذریعے اب تک کی گئی پیش رفت اور حصولیابیوں کے ساتھ ساتھ آگے کی راہ پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ گتی شکتی کا استعمال
جناب گوئل نے کہا کہ بہتر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے سماجی شعبے میں پی ایم گتی شکتی کا تیزی سے استعمال کیا جارہا ہے، جس سے ملک کے ہر شہری کو ٹیکنالوجی کا فائدہ مل رہا ہے اور عام آدمی کے لئے زندگی کی آسانیوں میں بہتری آرہی ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ پی ایم گتی شکتی آنے والے سالوں میں ہندوستان کے مستقبل کی تشریح کرے گی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایم گتی شکتی قومی ملاسٹر پلان بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ہندوستان کی کوششوں کو’گتی‘اور ’شکتی‘ دونوں مہیا کرے گا۔
جناب گوئل نے کہا کہ قومی ماسٹر پلان ہمارے کام کرنے کے طریقے. اور ہمارے کام کے نتائج کو بدل دے گا اور اقتصادی ترقی کو رفتار دے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو عبو رکرتے ہوئے. پورا ملک ایک ساتھ آیا ہے۔ وزیر موصوف نے اعتماد ظاہر کیا .کہ پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کو تاریخ میں ایک طاقتور مداخلت کے طورپر جگہ ملے گی. جس نے ملک میں تیزی سے نمو اورترقی کورفتاردی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پی ایم گتی شکتی کو قوم اور سماج کی خدمت کی شکل میں دیکھتے ہیں۔
جناب گوئل نے کہا کہ سالگرہ تقریب کا استعمال مستقبل کے لئے منصوبوں کا تصور. اور تصور کے موقع کی شکل میں کیا جانا چاہئے۔انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہا کہ وہ بہتر،. زیادہ کفایتی اور وقت کے حساب سے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کے لئے پی ایم گتی شکتی کا استعمال. کرنے کے لئے الگ الگ طریقوں کا تصور کریں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…