Urdu News

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کوکراجھار، آسام میں 132ویں ڈیورینڈ کپ کا افتتاح کیا

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کوکراجھار، آسام میں 132ویں ڈیورینڈ کپ کا افتتاح کیا

آسام کے کوکراجھار میں 05 اگست 2023 کو ڈیورینڈ کپ کے 132ویں ایڈیشن کا افتتاح عمل میں آیا۔ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی، اس کے ساتھ ہی پہلی مرتبہ آسام کے شہر میں سالانہ فٹ بال مقابلے کا شاندار آغاز ہوا۔ اس ٹورنامنٹ کا اہتمام مسلح افواج کے ذریعہ کیا جاتا ہے اور اسے حکومت آسام کی حمایت حاصل ہے۔

سائی اسٹیڈیم میں پرجوش مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کوکراجھار میں ایک مثبت ماحول پیدا کرنے کے لیے مسلح افواج اور بوڈولینڈ ٹیریٹورئیل کونسل (بی ٹی سی) کی کوششوں کی ستائش کی، جس کے نتیجے میں یہ مقابلہ پہلی مرتبہ اس شہر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے فٹ بال کے تئیں جوش و جذبے اور محبت کے اظہار کے لیے شمال مشرق کے عوام کی ستائش کی، اور اس خوبصورت کھیل کو محض ایک کھیل نہیں بلکہ جذبات قرار دیا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حالیہ برسوں میں آسام نے متعدد باصلاحیت فٹ بال کھلاڑی دیے ہیں، جناب راج ناتھ سنگھ نے خوداعتمادی کے ساتھ کہا کہ ڈیورینڈ کپ نوجوانوں کو نئے جوش و جذبے کے ساتھ اس کھیل کو اپنانے کے لیے حوصلہ افزائی فراہم کرے گا۔

آسام کے وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت بسوا شرما نے خطے کے کھیل کود سے متعلق مالامال ورثے کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی اور مقابلوں میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کو نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے کوکراجھار میں اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے بھارتی فوج کا شکریہ ادا کیا اور بی ٹی سی کے تعاون کے لیے ان کی ستائش کی۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کوکراجھار، آسام میں 132ویں ڈیورینڈ کپ کا افتتاح کیا

بجلی، کھیل کود اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود، امداد باہمی اور آئی ٹی ایف سی (آثار قدیمہ)،  آسام کی وزیر محترمہ نندیتا گورلوسا؛ ہتھ کرگھا اور ٹیکسٹائل، مٹی کا تحفظ اور بوڈولینڈ کی فلاح و بہبود کے وزیر جناب اُرکھاؤ گورا برہما؛ چیف اگزیکیوٹیو رکن، بی ٹی سی جناب پرمود بورو؛ چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے؛ جی او سی اِن چیف مشرقی کمان لیفٹیننٹ جنرل آر پی کاٹیلا؛ اے او سی اِن چیف مشرقی فضائی کمان ایئر مارشل ایس پی دھرکر؛ جنرل آفیسر کمانڈنگ، گجراج ، کور لیفٹیننٹ جنرل منیش ایری؛ جنرل آفیسر کمانڈنگ، ریڈ ہارنس ڈویژن میجر جنرل ایس مروگیسن اور صدر، آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن جناب کلیان چوبے اس موقع پر موجود تھے۔

افتتاحی تقریب کے بعد بوڈولینڈ ایف سی اور راجستھان یونائیٹڈ ایف سی کے درمیان ٹورنامنٹ کا پہلا میچ کھیلا گیا۔ کوکراجھار  آٹھ گروپ میچوں اور ایک کوارٹرفائنل میچ ملاحظہ کرے گا جو 24 اگست 2023 کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے دوران، مجموعی طور پر 24 ٹیمیں، جن میں نیپال اور بنگلہ دیش سے دو غیر ملکی ٹیمیں، بھارتی مسلح افواج کی تمام تینوں ٹیمیں، بوڈولینڈ ایف سی کی تین مقامی ٹیمیں بھی شامل  ہیں، کولکاتا، گواہاٹی اور کوکراجھار میں تین مقامات پر مقابلہ کریں گی۔

Recommended