قومی

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ یکم سے تین مئی کے درمیان مالدیپ کا دورہ کریں گے

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ یکم سے تین مئی کے درمیان مالدیپ کا دورہ کریں گے

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ یکم مئی سے تین مئی 2023 کے درمیان مالدیپ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران جناب راجناتھ سنگھ مالدیپ کی اپنی ہم منصب محترمہ ماریہ احمد دیدی اور امور خارجہ کے وزیر جناب عبداللہ شاہد کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر دفاع مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح سے بھی ملاقات کریں گے۔

لینڈنگ کرافٹ تحفہ میں دیں گے۔ اپنے قیام کے دوران وہ ملک میں جاری پروجیکٹ سائٹس کا بھی دورہ کریں گے

خطے میں دوست ممالک اور شراکت داروں کی صلاحیت سازی کے لیے ہندوستان کے. عزم کے مطابق جناب راج ناتھ سنگھ مالدیپ کی قومی دفاعی افواج کو ایک تیز گشتی جہاز اور ایک لینڈنگ کرافٹ تحفہ میں دیں گے۔ اپنے قیام کے دوران وہ ملک میں جاری پروجیکٹ سائٹس کا بھی دورہ کریں گے. اور ہندوستانی باشندوں سے بات چیت کریں گے۔ وزیر دفاع کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتوں کو استوار کرنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ یکم سے تین مئی کے درمیان مالدیپ کا دورہ کریں گے

ہندوستان اور مالدیپ مشترکہ چیلنجوں بشمول سمندری سلامتی. دہشت گردی، بنیاد پرستی، قزاقی، اسمگلنگ، منظم جرائم . اور قدرتی آفات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ملکر کام کر رہے ہیں۔ ساگر کا ہندوستان کا وژن (خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی). کے ساتھ ساتھ اس کی‘پڑوسی سب سے پہلے’ پالیسی کے ساتھ ساتھ مالدیپ کی ‘پہلے بھارت’ پالیسی بحر ہند کے علاقے. میں مشترکہ طور پر صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ملکر کام کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago