Urdu News

وزیر دفاع مقامی طیارہ بردار بحری جہاز پر بحریہ کے کمانڈروں سے خطاب کریں گے

طیارہ بردار بحری جہاز

نیول کمانڈرز کانفرنس 2023 کا پہلا ایڈیشن 6 مارچ 23 کو شروع ہوگا ۔ طیارہ بردار بحری جہاز

یہ کانفرنس بحریہ کے کمانڈروں کے لیے ادارہ جاتی فورم کے ذریعہ ملٹری اسٹریٹیجک سطح پر اہم سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کے سینئر عہدیداروں سے بات چیت کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے ۔

وکرانت پر بحریہ کے کمانڈروں سے خطاب کریں گے

اس سال کمانڈروں کی کانفرنس کا پہلا مرحلہ سمندر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ اس سال کی کانفرنس کی جدت ہے۔ نیز  پہلی بار یہ کانفرنس ہندوستان کے پہلے مقامی طیارہ بردار بحری جہاز، آئی این ایس  وکرانت پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ عزت مآب  وزیر دفاع ، جناب راج ناتھ سنگھ کانفرنس کے افتتاحی دن آئی این ایس وکرانت پر بحریہ کے کمانڈروں سے خطاب کریں گے۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور ہندوستانی فوج اور ہندوستانی فضائیہ کے سربراہان بھی اگلے دنوں میں بحریہ کے کمانڈروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

اس کا مقصد تینوں افواج کے درمیان معمول کی کارروائیوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے دفاع اور تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی اور ہندوستان کے قومی مفادات میں فوری کارروائی سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے۔ کانفرنس کے پہلے دن سرگرمیوں کے حصے کے طور پر سمندر ی آپریشن کے مظاہرے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

نیول کمانڈرز کانفرنس 2023 کا پہلا ایڈیشن 6 مارچ 23 کو شروع ہوگا

             بحریہ کے سربراہ،بحریہ کے  دیگر کمانڈروں کے ساتھ گزشتہ چھ ماہ میں ہندوستانی بحریہ کی  جانب سے شروع کی گئی اہم آپریشنل، میٹریل، لاجسٹکس، انسانی وسائل کی ترقی، تربیت اور انتظامی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے اور اہم سرگرمیوں اور اقدامات کے لیے مستقبل کے منصوبوں پر مزید غور و فکر کریں گے۔ کانفرنس کے دوران بحریہ کے کمانڈروں کو 22 نومبر کو ہندوستانی بحریہ میں نافذ گئی ‘اگنی پتھ اسکیم’ کے بارے میں اپ ڈیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

             (23 مارچ کے آخر میں اگنی ویروں کی پہلی کھیپ آئی این ایس چلکا سے پاس آؤٹ ہونے والی  ہے، جس میں ہندوستانی مسلح افواج کی خواتین اگنی ویروں کی پہلی کھیپ بھی شامل)۔

         اس     خطے کی موجودہ جیواسٹریٹیجک صورتحال کی وجہ سے کانفرنس کی اپنی اہمیت اور موزونیت ہے۔ ہندوستان کے بڑھتے ہوئے سمندری مفادات کے مطابق بحریہ نے گزشتہ برسوں میں اپنے آپریشنل ٹاسکنگ میں نمایاں اضافہ دیکھا  گیاہے۔ کمانڈر ہمارے سمندری مفادات کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بحریہ کی تیاری پر بھی غور  و خوض کریں گے۔ ہندوستانی بحریہ جنگی طور پر تیار، قابل بھروسہ، مربوط اور مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق ایک فورس بننے پر مرکوز ہے۔ یہ  ملک کی بحری سلامتی کے ضامن کے طور پر اپنے  مشن کو پورا کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

Recommended