نئی دہلی ۔ 13؍ جنوری
تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پریوت چان۔او۔چا نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے، موجودہ جی 20 چیئر، ہندوستان کے ساتھ ترقیاتی تعلقات استوار کرنے کے لیے تیار ہے۔ تھائی لینڈ ایک جامع انداز میں گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے موجودہ جی 20 چیئر کے طور پر ہندوستان کے ساتھ ترقیاتی شراکت داری قائم کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لیے پائیدار اور لچکدار ترقی فراہم کر سکیں۔
پریوت چان او چا،وائس آف گلوبل ساؤتھ: ہیومن سینٹرک ڈویلپمنٹ’ کے افتتاحی لیڈروں کے سیشن میں اپنے ورچوئل خطاب بول رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کوڈ۔ 19 وبائی بیماری، موسمیاتی تبدیلی اور عالمی جغرافیائی سیاسی تناؤ کا سامنا ہے۔ پرایوت چان اوچا نے کہا کہ گلوبل ساؤتھ کو متحد رہنا چاہیے اور اس بارے میں تین خیالات پیش کیے کہ کس طرح قومیں ترقی پذیر ممالک کی آواز کو بڑھانے کے لیے ہندوستان کی جی 20 چیئرمین شپ کا فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ میں اپنے ورچوئل خطاب میں، انہوں نے سربراہی اجلاس کے موضوع کو انتہائی بروقت اور متعلقہ قرار دیا۔ انہوں نے سربراہی اجلاس میں ترقیاتی ایجنڈا پیش کرنے میں ہندوستان کی قیادت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کی چوٹی کانفرنس کا موضوع انسانی مرکوز ترقی انتہائی بروقت اور متعلقہ ہے، کیونکہ ہمارے لوگ اب وبائی امراض، موسمیاتی تبدیلی اور عالمی جغرافیائی سیاسی تناؤ کا سامنا کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں افراط زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ خوراک اور توانائی کے بحران بھی بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے، گلوبل ساوتھ کو اب پہلے سے زیادہ متحد رہنا چاہیے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…