Urdu News

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کا راشٹرپتی بھون میں استقبال

نئی دہلی، 25 جنوری (انڈیا نیریٹو)

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج (بدھ کے روز) صبح 10 بجے راشٹرپتی بھون میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا استقبال کیا۔

رائسینا ہل پر راشٹرپتی بھون پہنچنے والے عبدالفتاح السیسی کو گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔ یہاں وزیر خارجہ ایس۔جے شنکر نے ان سے ملاقات کی۔ عبدالفتاح السیسی دو طرفہ بات چیت کے لیے آج حیدرآباد ہاوس میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ وہ دونوں ممالک کے درمیان مقامی کرنسی میں کاروبار کرنے کی تجویز پیش کریں گے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان دوطرفہ تجارت کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر بات چیت ہوگی۔

وہ پہلے وزیر اعظم مودی کے ساتھ نجی بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد دو طرفہ سرکاری بات چیت ہوگی۔ اس کے بعد دونوں ممالک مشترکہ بیان جاری کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان تقریباً نصف درجن معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ السیسی منگل کی شام چھ بجے ہوائی جہاز سے نئی دہلی پہنچے۔

Recommended