Categories: قومی

فوج میں ‘اگنی ویروں ‘ کی بھرتی01 جولائی سے، رہنما خطوط جاری

آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت کوئی خفیہ معلومات افشا نہیں کی جائیں گی

پہلی لاٹ میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں 25 ہزار اگنی ویر آئیں گے، دوسری کھیپ فروری میں

اگنی پتھ اسکیم کے تحت بھرتی کا عمل شروع کرنے کے لیے پیر کے روز بری فوج نے بھی اپنی ویب سائٹ پر گائیڈ لائنس  جاری کر دی ہیں۔ فوج میں اگنی ویروں کی بھرتی 'آل انڈیا آل کلاس' کی بنیاد پر ہوگی۔ یعنی کو بھی اگنی ویر، کسی بھی رجمنٹ اور یونٹ میں تعینات کیا جا سکتا ہے۔ نوٹیفکیشن یکم جولائی کو جاری کیا جائے گا۔ اس کے بعد نوجوان رجسٹریشن شروع کر سکتے ہیں۔

اب تک فوج کی انفنٹری رجمنٹ میں سپاہیوں کی بھرتی ذات، مذہب اور علاقے کی بنیاد پر کی جاتی رہی ہے۔ اگنی ویروں کی بھرتی کے لیے قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے۔ فوج  کے اگنی ویروں کے لیے جاری کردہ قوانین کے مطابق، تمام اگنی ویر آفیشل سیکرٹس ایکٹ 1923 کے پابند ہوں گے۔ اس کے تحت کوئی بھی اگنی ویر کسی بھی قسم کی خفیہ معلومات کو کسی بھی غیر ضروری شخص کو ظاہر نہیں کر سکے گا۔ اس کے علاوہ دیگر تمام سہولیات اور قواعد ویسے ہی ہیں جیسے فضائیہ پہلے جاری کر چکی ہے۔

فوج کی گائیڈ لائنس کے مطابق، اگنی ویروں کو ریگولرفوجیوں کی طرح تنخواہ کے ساتھ ہارڈ شپ الاونس، یونیفارم الاونس، سی ایس ڈی کینٹین اور میڈیکل سہولت ملے گی۔ سفری الاونس بھی ملے گا۔ اگنی ویروں کو سال میں 30 دن کی چھٹی ملے گی۔ اس میں میڈیکل چھٹی الگ ہے۔ تمام اگنی ویروں کو 48 لاکھ روپے کا انشورنس کور ملے گا۔ چار سال کی سروس کے دوران شہید ہونے والے اگنی ویر کے خاندان کو حکومت کی طرف سے 44 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا کے ساتھ 48 لاکھ روپے انشورنس کور کے طور پر ملیں گے۔

آرمی رولس میں واضح کیا گیا ہے کہ اس کے علاوہ تقریباً 11 لاکھ روپے سروس فنڈ پیکج کے طور پر اور باقی ملازمت کی پوری تنخواہ بھی خاندان کو دی جائے گی۔ مجموعی طور پر خاندان کو تقریباً ایک کروڑ روپے ملیں گے۔ دشمن کے خلاف بہادری اورجرات کے لیے ویسے ہی تمغے دیے جائیں گے، جیسے اب تک فوجیوں کو دیئے جاتے رہے ہیں۔ ڈیوٹی کی لائن میں 100فیصد معذوری کی صورت میں، ایکس گریشیا 44 لاکھ روپے ہوگی۔ اس کے ساتھ باقی ملازمت کی مکمل تنخواہ اور سروس فنڈ پیکج بھی دیا جائے گا۔

فوج کے قوانین میں واضح کیا گیا ہے کہ چار سال کی سروس کے دوران اگنی ویر اپنی مرضی سے فوج نہیں چھوڑ سکیں گے۔ چار سال کی ملازمت کی مدت پوری کرنے کے بعد ہی ملازمت چھوڑ سکیں گے۔  اپنی سروس صرف غیر معمولی حالات میں چھوڑ سکیں گے۔ ریٹائرمنٹ کے چار سال بعد، تقریباً 10.04 لاکھ سروس فنڈ پیکج کے طور پر دستیاب ہوں گے۔ درحقیقت، سروس فنڈ پیکج میں، ہر اگنی ویر کو اپنی ماہانہ 30 ہزار روپے کی تنخواہ کا 30 فیصد جمع کرانا ہوگا اور اتنی ہی رقم ہر ماہ حکومت جمع کرے گی۔ ریٹائرمنٹ پر پنشن اور گریجویٹی نہیں ملے گی۔

یہ بھی ایک اصول بنایا گیا ہے کہ غیر معمولی حالات میں چار سال سے پہلے فوج سے باہر ہونے والے اگنی ویر کو سروس فنڈ پیکج کا وہی حصہ ملے گا، جو انہوں نے دیا ہے، یعنی حکومتی حصہ نہیں ملے گا۔ اگنی ویروں کی وردی پر الگ بیج ہوگا جو انہیں دوسرے ریگولر فوجیوں سے الگ کرے گا۔ 18 سال سے کم عمر والے امیدوار  والدین کی اجازت سے ہی اگنی پتھ اسکیم کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

فوج میں اگنی ویروں کی بھرتی کا نوٹیفکیشن یکم جولائی کو جاری کیا جائے گا۔ اس کے بعد نوجوان رجسٹریشن شروع کر سکتے ہیں۔ بھرتی کے لیے پہلی ریلی اگست کے دوسرے ہفتے سے شروع ہوگی۔ جسمانی ٹیسٹ اور میڈیکل ہوگا۔ اس کے بعد داخلہ جاتی امتحان ہوگا۔ پھر انہیں کالم میں میرٹ کے حساب سے بھیجا جا ئیگا۔ یہ ریلیاں اگست سے نومبر تک دو بیچوں میں منعقد کی جائیں گی۔ پہلی لاٹ میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں 25 ہزار اگنی ویر آئیں گے۔ اگنی ویر وں کا دوسرا گروپ فروری میں  آئے گا۔ ملک کی ہر ریاست میں ہر آخری گاوں تک کل 83 بھرتی ریلیاں ہوں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago