Categories: قومی

دہلی میں 10 سال سے زیادہ پرانی 1 لاکھ ڈیزل گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ، کہیں آپ کی گاڑی اس لسٹ میں تو نہیں؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دہلی حکومت نے ہفتے کے روز ایک لاکھ 10 سال پرانی ڈیزل گاڑیوں کی رجسٹریشن ختم کردی، جس سے ان کے مالکان کو یہ اختیار دیا گیا کہ وہ یا تو ان میں الیکٹرک کٹس لگوا لیں یا انہیں دوسری ریاستوں میں فروخت کریں۔ دہلی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر افسر نے  ایم این این کوبتایا کہ آنے والے دنوں میں 15 سال سے زیادہ پرانی پٹرول گاڑیوں کا رجسٹریشن بھی منسوخ کر دیا جائے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 انہوں نے کہا کہ ایسی پرانی پٹرول گاڑیوں کی تعداد 43 لاکھ سے زیادہ بتائی جاتی ہے، جن میں 32 لاکھ دو پہیہ گاڑیاں اور 11 لاکھ کاریں شامل ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی 10 سال پرانی ڈیزل گاڑی یا 15 سال پرانی پیٹرول گاڑی سڑکوں پر چلتی ہوئی پائی گئی تو اسے ضبط کر کے اسکریپنگ کے لیے بھیج دیا جائے گا۔عہدیدار نے بتایا کہ دہلی حکومت نے ایک لاکھ سے زیادہ ڈیزل گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے جو دس سال پرانی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 اس نے بتایا کہ اب اس کے پاس دو ہی راستے ہیں کہ وہ اپنی گاڑیوں میں الیکٹرک کٹ لگوا لیں یا این او سی لینے کے بعد اسے دوسری ریاستوں میں بیچ دیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں 15 سال سے زیادہ پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی پرانی پٹرول گاڑیوں کی تعداد 43 لاکھ سے زیادہ بتائی جاتی ہے، جن میں 32 لاکھ دو پہیہ گاڑیاں اور 11 لاکھ کاریں شامل ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago