Urdu News

دہلی میں 10 سال سے زیادہ پرانی 1 لاکھ ڈیزل گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ، کہیں آپ کی گاڑی اس لسٹ میں تو نہیں؟

دہلی میں 10 سال سے زیادہ پرانی 1 لاکھ ڈیزل گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ

دہلی حکومت نے ہفتے کے روز ایک لاکھ 10 سال پرانی ڈیزل گاڑیوں کی رجسٹریشن ختم کردی، جس سے ان کے مالکان کو یہ اختیار دیا گیا کہ وہ یا تو ان میں الیکٹرک کٹس لگوا لیں یا انہیں دوسری ریاستوں میں فروخت کریں۔ دہلی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر افسر نے  ایم این این کوبتایا کہ آنے والے دنوں میں 15 سال سے زیادہ پرانی پٹرول گاڑیوں کا رجسٹریشن بھی منسوخ کر دیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ ایسی پرانی پٹرول گاڑیوں کی تعداد 43 لاکھ سے زیادہ بتائی جاتی ہے، جن میں 32 لاکھ دو پہیہ گاڑیاں اور 11 لاکھ کاریں شامل ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی 10 سال پرانی ڈیزل گاڑی یا 15 سال پرانی پیٹرول گاڑی سڑکوں پر چلتی ہوئی پائی گئی تو اسے ضبط کر کے اسکریپنگ کے لیے بھیج دیا جائے گا۔عہدیدار نے بتایا کہ دہلی حکومت نے ایک لاکھ سے زیادہ ڈیزل گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے جو دس سال پرانی ہیں۔

 اس نے بتایا کہ اب اس کے پاس دو ہی راستے ہیں کہ وہ اپنی گاڑیوں میں الیکٹرک کٹ لگوا لیں یا این او سی لینے کے بعد اسے دوسری ریاستوں میں بیچ دیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں 15 سال سے زیادہ پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی پرانی پٹرول گاڑیوں کی تعداد 43 لاکھ سے زیادہ بتائی جاتی ہے، جن میں 32 لاکھ دو پہیہ گاڑیاں اور 11 لاکھ کاریں شامل ہیں۔

Recommended