Categories: قومی

مذہبی عداوت پوری قوم کو متاثر کرتی ہے، ہمیں اس کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا: اجیت ڈوول

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے ہفتہ کو کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو مذہب اور نظریے کے نام پر دشمنی پیدا کرتے ہیں جس سے پوری قوم متاثر ہوتی ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے مذہبی رہنماؤں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ غلط فہمیوں کو دور کرنے اور ہر مذہبی ادارے کو ہندوستان کا حصہ محسوس کرنے کی کوششوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ تبصرہ  یہاں کانسٹی ٹیوشن کلب میں آل انڈیا صوفی سجادناشین کونسل (اے آئی ایس ایس سی) کے زیر اہتمام ایک بین المذاہب کانفرنس میں مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں کی موجودگی میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ مذہب کے نام پر دشمنی پیدا کرتے ہیں جس سے پورے ملک پر برا اثر پڑتا ہے۔ ہم اس پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مذہبی عداوت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا اور ہر مذہبی ادارے کو ہندوستان کا حصہ محسوس کرنا ہوگا۔ کانفرنس میں،  اے آئی ایس ایس سی  کے زیراہتمام مذہبی رہنماؤں نے پی ایف آئی  جیسی تنظیموں" اور اس طرح کے دیگر محاذوں پر پابندی لگانےکیلئے  ایک قرارداد منظور کیا جو "ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago