Urdu News

مذہبی عداوت پوری قوم کو متاثر کرتی ہے، ہمیں اس کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا: اجیت ڈوول

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول مختلف مذہبی رہنماؤں کے ساتھ اظہار خیا ل کرتے ہوئے

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے ہفتہ کو کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو مذہب اور نظریے کے نام پر دشمنی پیدا کرتے ہیں جس سے پوری قوم متاثر ہوتی ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے مذہبی رہنماؤں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ غلط فہمیوں کو دور کرنے اور ہر مذہبی ادارے کو ہندوستان کا حصہ محسوس کرنے کی کوششوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ تبصرہ  یہاں کانسٹی ٹیوشن کلب میں آل انڈیا صوفی سجادناشین کونسل (اے آئی ایس ایس سی) کے زیر اہتمام ایک بین المذاہب کانفرنس میں مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں کی موجودگی میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ مذہب کے نام پر دشمنی پیدا کرتے ہیں جس سے پورے ملک پر برا اثر پڑتا ہے۔ ہم اس پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔

مذہبی عداوت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا اور ہر مذہبی ادارے کو ہندوستان کا حصہ محسوس کرنا ہوگا۔ کانفرنس میں،  اے آئی ایس ایس سی  کے زیراہتمام مذہبی رہنماؤں نے پی ایف آئی  جیسی تنظیموں" اور اس طرح کے دیگر محاذوں پر پابندی لگانےکیلئے  ایک قرارداد منظور کیا جو "ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

Recommended