قومی

کرتویہ پتھ پر یوم جمہوریہ پریڈ، ملک بھر میں لہرایا گیا ترنگا

نئی دہلی، 26 جنوری (انڈیا نیریٹو)

 مہمان خصوصی مصر کے صدر کے ساتھ ہندوستانی کی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، معزز شہری اور فوجی افسران موجود رہے

ملک کے 74ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات جمعرات کو پوری شان و شوکت کے ساتھ شروع ہوئیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، تقریب کے مہمان خصوصی مصری صدر عبدالفتاح السیسی، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی اور تمام معززین، سیاست داں، فوجی افسران کرتویہ پتھ پر موجود رہے۔ وزیر اعظم نے صدر مرمو کی یہاں آمد پر استقبال کیا۔

قبل ازیں تمام ہم وطنوں کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے مجاہدین آزادی کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھنے کی خواہش کی۔ وہ صبح نیشنل وار میموریل پہنچے اور عظیم قربانی دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اپنی رہائش گاہوں پر قومی پرچم ترنگا لہرایا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مجاہدین آزادی، آئین سازوں اور بہادر سپاہیوں کو نمن کیا ہے۔

بہار کے گورنر فاگو چوہان نے پٹنہ، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ممبئی میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے دہرادون میں قومی پرچم لہرایا۔ دھامی نے کہا – وزیر اعظم نے ملک کے سامنے پانچ قراردادیں رکھی ہیں۔ ہم سب اس میں اپنا تعاون دیں گے۔

گجرات کے بوٹاڈ میں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل اور گورنر آچاریہ دیوورت نے شرکت کی۔ میزورم کے وزیر اعلیٰ زورمتھانگا نے آئیزول کے سی ایم دفتر میں ترنگا لہرایا۔

اوڈیشہ کے گورنر گنیشی لال نے بھونیشور میں پرچم لہرایا

بی جے پی قومی نائب صدر رمن سنگھ نے قومی دارالحکومت دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر ترنگا لہرایا۔ اوڈیشہ کے گورنر گنیشی لال نے بھونیشور میں پرچم لہرایا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک بھی موجود تھے۔ وائس ایڈمرل ایم اے ہمپی ہولی نے کیرالہ کے کوچی میں سدرن نیول کمانڈ کی جانب سے منعقدہ یوم جمہوریہ پریڈ میں شرکت کی۔ تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی میں گورنر آر این روی اور وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کی موجودگی میں ترنگا لہرایا گیا۔ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے جے پور میں سی ایم ہاؤس پر ترنگا لہرایا۔

بی ایس ایف کے ڈی آئی جی سنجے گوڑ نے پنجاب کے اٹاری واگھا بارڈر پر قومی پرچم لہرایا۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے جبل پور میں منعقدہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو آج کے ہندوستان پر فخر ہے۔ ہم وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں خود کفیل ہندوستان کی تعمیر کے لیے خود کفیل مدھیہ پردیش کی تعمیر کریں گے۔

جموں و کشمیر کے سری نگر کے لال چوک میں کلاک ٹاور پر 74ویں یوم جمہوریہ پر ترنگا لہرایا گیا۔ پرجوش نوجوانوں نے یوم جمہوریہ زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے جمنا نگر کے جگادھری میں منعقدہ یوم جمہوریہ تقریب میں قومی پرچم لہرایا۔ کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے ترووننت پورم کے سینٹرل اسٹیڈیم میں ترنگا لہرایا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago