Categories: قومی

جنگ بندی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری پاکستان پر:فوجی سربراہ

نرونے پاکستان کے ساتھ امن معاہدے کے 100 دن مکمل ہونے پر ایل او سی پہنچے

اگر حالات سازگار ہوں تو کنٹرول لائن سے فوجیوں کی تعداد کو کم کیا جاسکتا ہے

کنٹرول لائن پر ہند پاک امن معاہدے کے 100 دن مکمل ہونے پر بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نرونے نے جمعرات کے روز کہا کہ فی الحال جنگ بندی جاری ہے ، جسے یقینی بنانے کی ذمہ داری پاکستان پر ہے۔ ایم ایم نرو نے اپنے دو روزہ دورہ کشمیر کے دوسرے روز لائن آف کنٹرول کے ساتھ سیکورٹی صورت حال کا جائزہ لیا۔ اس دورے کے پہلے دن انہوں نے آرمی کمانڈرس اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی تھی۔

ہندوستان اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنس (ڈی جی ایم او) کے مابین اس سال ہاٹ لائن پر بات چیت کے بعد 24/25 فروری 2021 کی آدھی رات سے 2003 میںہوئے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ اس کے تحت فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کی فوجیں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ اورگولہ باری نہیں کریں گی۔ اگر فوجی ایسا کرتے ہیں تو پھر دونوں ممالک کی فوج کے مقامی کمانڈرس اس معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کریں گے۔ حالانکہ اس کے بعد سے سرحدپر ابھی تک نہ تو کوئی فائرنگ ہوئی ہے اور نہ ہی گولہ باری کا کوئی واقعہ پیش آیا ہے ، لیکن معاہدے کے تین ماہ مکمل ہونے پرسیکورٹی کا جائزہ لینے کے لئے فوج کے سربراہ دو روزہ دورے پر بدھ کے روز وادی کشمیر پہنچے ہیں۔

اس سیز فائر معاہدے کے 100 ویں دن آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے نے جمعرات کے روز سیز فائر سے متعلق موقف کو واضح کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر حالات اجازت دیتے ہیں تو جموں وکشمیر میں فوج کی تعداد کو کم کیا جاسکتا ہے۔ فی الحال سیز فائر جاری ہے ، جس کو یقینی بنانا پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ مقامی کمانڈروں نے انہیں سیکورٹی کی موجودہ صورت حال اور دہشت گردوں کی دراندازی کو روکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں معلومات دی ۔ آرمی چیف نے فوجیوں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور ان کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کی اچھی صورت حال کے لیے ان کی تعریف کی۔ صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ، آرمی چیف نے سیکورٹی اور کورونا کی وبا کے محاذوں پر خدمات انجام دینے والے فوجیوں کی پیٹھ تھپتھپائی۔

اس کے بعد ، آرمی چیف کو چنار کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے لائن آف کنٹرول اور مشرقی علاقوں سے وابستہ مجموعی صورت حال سے آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے 'مکمل حکومت' کے وژن کو پیش کرنے میں سول انتظامیہ ، جموں و کشمیر پولیس ، سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے مابین بہترین ہم آہنگی کو سراہا۔

آرمی چیف اپنے دورے کے پہلے دن شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی اور چنار کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے کے ہمراہ سرحد کے اندرونی علاقوں میں بھی گےے۔سینئر فوجی عہدیداروں کو موجودہ سیکورٹی صورت حال پر مقامی کمانڈروں نے بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے مقامی نوجوانوں کو ورغلا کردہشت گرد تنظیموں میں بھرتی کرانے والے اوور گراونڈ ورکرس (او جی ڈبلیو) کے نیٹ ورک کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی ۔ ساتھ ہی مقامی بھرتیوں کو روکنے اور مقامی دہشت گردوں کی خود سپردگی کے لیے کی جارہی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ان دو دنوں میں ، وہ مرکزکے زیر انتظام ریاست میں سیکورٹی کی موجودہ صورت حال ، کنٹرول لائن کے حالات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ سرحد پر ہندوستانی فوج کی آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago