Categories: قومی

کیرل میں لوٹتے مانسون کا قہر، مزید دولاش برآمد،15لوگوں کی موت، فوج الرٹ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ترواننت پورم،17اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کیرالہ میں لوٹے مانسون نے زبردست بارش اور لینڈسلائیڈنگ نے ایک مرتبہ پھر تباہی برپا کررکھا ہے۔ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے کافی نقصان ہونے کی خبر ہے۔ کئی اضلاع میں بارش کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال نظر آ رہی ہے۔ دریں اثنا، کوٹائیام ضلع کے کوٹیکل میں لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچائی ہے، جس کے بعد بڑے پیمانے پر راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ آج مزید دولاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔ کچھ لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش کی جا رہی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جنوبی اور وسطی کیرالہ میں شدید بارش ہو رہی ہے، جس کے سبب تری ویندرم، کولم، پدنماٹیٹا، کوٹائم اور اڈوکی میں ندی اور نہریں بارش کی وجہ سے اپھان پر ہیں۔ ایسے میں عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ صورت حال اتنی خراب ہے کہ ریاست کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائی کے لیے فوج اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ فوج کا ایک دستہ کوٹائم میں تعینات ہے۔ فوج کا ایک اور دستہ ترویندرم میں تعینات ہے۔ این ڈی آر ایف کی 7 ٹیمیں راحت اور بچاؤ میں مصروف ہیں۔ فضائیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ فی الحال تیار رہے۔ ایم آئی 17 اور سارنگ ہیلی کاپٹر اسٹینڈ بائی پر ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کیرالہ میں بارش سے ابھی تک کوئی راحت نظر نہیں آ رہی اور شدید بارشوں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ کئی علاقوں میں ریڈ اور آرنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے 5 اضلاع میں شدید بارشوں کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوٹائم، اڈوکی، تریشور، پدن مٹیکا اور ایرناکولم میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ یہ ریڈ الرٹ اگلے 2 دن کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ بارش کے حوالے سے ریاست کے کچھ علاقوں میں اورنج الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ ملپورم، تریویندرم، کولم، الپولا، پالکڑ، کولیکوڈ اور وایاناد میں اورنج الرٹ جاری ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago