Categories: کھیل کود

ٹی 20 ورلڈ کپ: ثانیہ مرزا بھارت پاکستان میچ کے دن سوشل میڈیا سے رہیں گی دور

<p dir="RTL">
نئی دہلی،17اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL">
بھارتی ٹینس اسٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا بھارت بمقابلہ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میچ کے دن سوشل میڈیا سے دور رہنے کا  منصوبہ  بنا  رہی ہیں۔ انہوں نے ایسا کرنے کا فیصلہ انڈیا پاکستان میچ کے دن سوشل میڈیا میں پیدا ہونے والے زہریلے ماحول کی وجہ سے کیا ہے۔ بھارت اور پاکستان دو سال بعد ایک بین الاقوامی میچ کھیلنے جا رہے ہیں۔ یہ میچ دونوں ممالک کے درمیان 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اس میچ کا انتظار کر رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL">
ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کرتے ہوئے لکھا، 'بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کے دن، میں زہریلے ماحول سے بچنے کے لیے سوشل میڈیا سے غائب ہو رہی ہوں۔' انہوں نے ریل کا عنوان دیا اور الوداع لکھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ثانیہ مرزا نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی ہے۔ شعیب ملک کو پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ پاکستان کے سینئر ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔</p>
<p dir="RTL">
پاکستان آج تک ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست نہیں دے سکا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں 5 مرتبہ آمنے سامنے ہوچکی ہیں اور ٹیم انڈیا 5 بار جیت چکی ہے۔ مہندر  سنگھ دھونی کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے پاکستان کو فائنل میں شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ 2007 کا ٹائٹل جیت لیاتھا۔ دو سال پہلے ون ڈے ورلڈ کپ 2019 میں، دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں اور بھارت نے یہ میچ جیتاتھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago