قومی

این ایچ  48  کے دہلی-جے پور سیکشن کا جائزہ

این ایچ  48  کے دہلی-جے پور سیکشن کا جائزہ

اچھے معیار کی قومی شاہراہیں فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کے سکریٹری اور این ایچ اے آئی  کی چیئرپرسن نے آج این ایچ  48  کے دہلی-جے پور سیکشن کا دہلی سے دھروہرہ تک دورہ کیا تاکہ این ایچ اے آئی  کی طرف سے کی جا رہی دیکھ بھال کی سرگرمیوں کی رفتار کا جائزہ لیا جا سکے۔سکریٹری نے ہائی وے کی حالت کا جائزہ لیا اور این ایچ اے آئی  کے ساتھ کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو جلد از جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ این ایچ اے آئی  حکام اور ٹھیکیداروں کی وقف ٹیمیں سڑک کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں۔

تعمیر کرنے کے لیے دوسری ایجنسی کو  کام دیا گیا ہے

225 کلومیٹر طویل گڑگاؤں – جے پور ہائی وے میں مرمت اور تعمیر نو کا کام تین مختلف ٹھیکیداروں کو دیا گیا ہے.، جو پہلے ہی ترجیحی بنیادوں پر مرمت کے کاموں کو شروع کرنے کے لیے متحرک ہو چکے ہیں۔ ایک ایجنسی نے ہریانہ کے 64 کلومیٹر طویل حصے کے لیے کام کیا ہے .اور 161 کلومیٹر طویل راجستھان  کے حصے کو تیزی سے تعمیر کرنے کے لیے دوسری ایجنسی کو  کام دیا گیا ہے۔ ہائی وے پر ٹریفک کی بھیڑ کے  مسئلے کو حل کرنے کے. لیے 15 نئے ڈھانچے کی تعمیر کی خاطر  تیسرا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ ان تمام کاموں کی لاگت   913 کروڑ روپے ہے۔

وارٹیکا فلائی اوور، رام پورہ فلائی اوور، دھروہرہ، مسانی جیسے اہم مقامات کی مرمت کی گئی ہے

این ایچ اے آئی  کے چیئرپرسن نے دیکھ بھال کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے. ڈھانچے کی تعمیر شروع کرنے سے پہلے ٹریفک کی ہموار نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے سروس سڑکوں کو چوڑا کرنے. سمیت مناسب ڈائیورزن بنانے کا مشورہ دیا۔ بھیواڑی کے صنعتی کچرے کے لیے. پانی کی بھرائی کے مسئلے اور مناسب نکاسی کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا. اور سکریٹری ایم او آر ٹی ایچ نے ریاستی حکومت کے عہدیداروں سے. اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مربوط کوششیں کرنے کی درخواست کی۔

دہلی-جے پور قومی شاہراہ ،قومی راجدھانی اور. راجستھان کے ریاستی دارالحکومت کے درمیان دونوں شہروں کے سماجی و اقتصادی رابطے کے لیے ایک اہم رابطہ ہے۔ اس  پٹی  کی دیکھ بھال این ایچ اے آئی  کی اولین ترجیح ہے. اور یہ مسافروں کے لیے محفوظ اور ہموار سفر کو یقینی بنانے کے لیے. ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago