Categories: قومی

ابھی ہمیں پرامید ہونے، تھکنے اور تھمنے کی ضرورت نہیں: راجناتھ سنگھ

کووڈ بحران کے وقت ڈی آر ڈی او کی اینٹی کووڈ دوا امید کی نئی کرن، کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد آگے بھی کوئی بھروسہ نہیں، بیداری کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا

نئی دہلی،17مئی (انڈیا نیرٹیو)

وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے ملک کے پہلے اینٹی کووڈ اورل ڈرگ 2-ڈی جی کی پہلی کھیپ لانچ کرتے ہوئے اسے کووڈ بحران کے وقت امید کی نئی کرن بتایا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ابھی ہمیں پرامید ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی تھکنے اور تھمنے کی ضرورت ہے کیونکہ کورونا وائرس کی یہ لہر دوسری مرتبہ آئی ہے۔ آگے اس بارے میں کچھ بھروسے کے لائق نہیں ہے۔ ہمیں پوری بیداری کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ کئی خوبیوں والی ’اینٹی کورونا دوا‘ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج لانچ کر دی۔ ڈی آر ڈی او کی اینٹی کورونا دوا 2-ڈی آکسی-ڈی-گلوکوز (2-ڈی جی) کو حال ہی میں ایمرجنسی استعمال کی منظوری ڈی سی جی آئی نے دی تھی اور بتایا جاتا ہے کہ یہ دوا کورونا سے جنگ میں اہم کردار نبھائے گی۔ ڈی آر ڈی او نے اس دوا کو ڈاکٹر ریڈیز لیباریٹریز کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔

ڈی آر ڈی او کے ڈاکٹر اے کے مشرا نے 2 ڈی جی دوا کے تعلق سے کہا کہ ”کسی بھی ٹشو یا وائرس کی افزائش کے لیے گلوکوز کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ لیکن اگر اسے گلوکوز نہیں ملتا تو اس کے مرنے کی امید بڑھ جاتی ہے۔ اسی کو ہم نے ممِک کر کے ایسا کیا کہ گلوکوز کا اینالوگ بنایا۔ وائرس اسے گلوکوز سمجھ کر کھانے کی کوشش کرے گا، لیکن یہ گلوکوز نہیں ہے، اس وجہ سے وائرس کی موت ہو جائے گی۔ یہی اس دوائی کا بنیادی اصول ہے۔“2 ڈی جی دوا کے تعلق سے یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ اس دوا سے آکسیجن کی کمی بھی نہیں ہوگی۔

جن مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت ہے انھیں اس کو دینے کے بعد فائدہ ہوگا اور وائرس کی بھی موت ہو جائے گی۔ اس طرح انفیکشن کے امکانات کم ہو جائیں گے اور مریض جلد سے جلد صحت یاب ہوگا۔ ڈاکٹر اے کے مشرا نے بتایا کہ اس دوا کے تیسرے فیز کے ٹرائل میں اچھے نتائج برا?مد ہوئے ہیں، جس کے بعد اس کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری ملی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ”ہم ڈاکٹر ریڈیز کے ساتھ مل کر یہ کوشش کریں گے کہ ہر جگہ اور ہر شہری کو یہ دوا مل سکے۔“

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago