Urdu News

ابھی ہمیں پرامید ہونے، تھکنے اور تھمنے کی ضرورت نہیں: راجناتھ سنگھ

وزیردفاع راجناتھ سنگھ

کووڈ بحران کے وقت ڈی آر ڈی او کی اینٹی کووڈ دوا امید کی نئی کرن، کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد آگے بھی کوئی بھروسہ نہیں، بیداری کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا

نئی دہلی،17مئی (انڈیا نیرٹیو)

وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے ملک کے پہلے اینٹی کووڈ اورل ڈرگ 2-ڈی جی کی پہلی کھیپ لانچ کرتے ہوئے اسے کووڈ بحران کے وقت امید کی نئی کرن بتایا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ابھی ہمیں پرامید ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی تھکنے اور تھمنے کی ضرورت ہے کیونکہ کورونا وائرس کی یہ لہر دوسری مرتبہ آئی ہے۔ آگے اس بارے میں کچھ بھروسے کے لائق نہیں ہے۔ ہمیں پوری بیداری کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ کئی خوبیوں والی ’اینٹی کورونا دوا‘ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج لانچ کر دی۔ ڈی آر ڈی او کی اینٹی کورونا دوا 2-ڈی آکسی-ڈی-گلوکوز (2-ڈی جی) کو حال ہی میں ایمرجنسی استعمال کی منظوری ڈی سی جی آئی نے دی تھی اور بتایا جاتا ہے کہ یہ دوا کورونا سے جنگ میں اہم کردار نبھائے گی۔ ڈی آر ڈی او نے اس دوا کو ڈاکٹر ریڈیز لیباریٹریز کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔

ڈی آر ڈی او کے ڈاکٹر اے کے مشرا نے 2 ڈی جی دوا کے تعلق سے کہا کہ ”کسی بھی ٹشو یا وائرس کی افزائش کے لیے گلوکوز کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ لیکن اگر اسے گلوکوز نہیں ملتا تو اس کے مرنے کی امید بڑھ جاتی ہے۔ اسی کو ہم نے ممِک کر کے ایسا کیا کہ گلوکوز کا اینالوگ بنایا۔ وائرس اسے گلوکوز سمجھ کر کھانے کی کوشش کرے گا، لیکن یہ گلوکوز نہیں ہے، اس وجہ سے وائرس کی موت ہو جائے گی۔ یہی اس دوائی کا بنیادی اصول ہے۔“2 ڈی جی دوا کے تعلق سے یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ اس دوا سے آکسیجن کی کمی بھی نہیں ہوگی۔

جن مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت ہے انھیں اس کو دینے کے بعد فائدہ ہوگا اور وائرس کی بھی موت ہو جائے گی۔ اس طرح انفیکشن کے امکانات کم ہو جائیں گے اور مریض جلد سے جلد صحت یاب ہوگا۔ ڈاکٹر اے کے مشرا نے بتایا کہ اس دوا کے تیسرے فیز کے ٹرائل میں اچھے نتائج برا?مد ہوئے ہیں، جس کے بعد اس کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری ملی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ”ہم ڈاکٹر ریڈیز کے ساتھ مل کر یہ کوشش کریں گے کہ ہر جگہ اور ہر شہری کو یہ دوا مل سکے۔

Recommended