Categories: قومی

آر جے ڈی سپریمو لالو کو نہیں ملی  ضمانت، اب 6 ہفتہ بعد ہوگی سماعت

آر جے ڈی سپریمو لالو کو نہیں ملی  ضمانت، اب 6 ہفتہ بعد ہوگی سماعت

پٹنہ ، 11 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

چارہ گھوٹالے کے دمکا خزانہ سے غیر قانونی نکاسی کے معاملے میں آرجے ڈی سپریمو لالو پرساد کی ضمانت کی درخواست پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں اب چھ ہفتہ بعد سنوائی ہوگی۔

لالو پرساد جھارکھنڈ میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں

جمعہ کو بہار کے سابق وزیر اعلیٰ کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ لالو پرساد کی سزا کی مدت ابھی  نصف ہوئی یا نہیں۔اس کا ریکارڈ ابھی تک پوری طرح سے تصدیق نہیں ہوسکا ہے۔

سی بی آئی کی طرف سے بھی کچھ دیگر وجہ کا حوالہ دیتے ہوئے دوسرے دن سماعت کرنے کی درخواست کی۔ اس پر جسٹس اپریش سنگھ کی عدالت نے درخواست قبول  کرتے ہوئے سماعت چھ ہفتہ تک کے لیے ملتوی کر دی۔

سی بی آئی نے کورٹ میں کیا کہا؟

واضح ہو کہ جمعہ کی سماعت سے قبل جمعرات کو سی بی آئی نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں ضمنی حلف نامہ داخل کیا تھا۔ سی بی آئی نے حلف نامہ میں کہا تھا کہ لالو نے لگاتار جیل ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے اور ان کی صحت بھی مستحکم ہے۔

اس لیےانہیں راجیندر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ریمس ) رانچی سے برسا منڈا جیل بھیج دینا چاہیے۔گزشتہ سماعت کے دوران بھی سی بی آئی نے ضمانت کی مخالفت کی تھی اور یہ دعوی کیا تھا کہ لالو پرساد کی نصف سزا پوری نہیں ہوئی ہے ۔

کورٹ نے کیوں چھ ہفتے کی مدت بڑھائی؟

اس لیے ضمانت کا فائدہ نہیں دیا جاسکتا۔ اس پر ہائی کورٹ کو ہدایت کی گئی کہ وہ نچلی عدالت اور جیل ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد رپورٹ پیش کرے اور یہ بتائے کہ نصف سزا پوری ہو چکی ہے یا نہیں۔

لالو یادو کو یہ توقع تھی کہ اس بار ضمانت مل جائے گی

اگر آج لالو پرساد کو ضمانت مل جاتی تو وہ جیل سے باہر نکل جاتے ۔ ان کے خلاف جھارکھنڈ میں چارہ گھوٹالہ کے پانچ معاملے چل رہے ہیں ۔چار میں انہیں سزا سنائی گئی ہے۔ تین میں انہوں نے نصف سزا کاٹنے پر ضمانت مل گئی ہے۔ ایک معاملہ ابھی سی بی آئی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

RJD Supreme Lalu not granted bail, hearing to be held in 6 weeks

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago