Categories: بھارت درشن

سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کمیشن میں 120 فوج داری کیسز کی تحقیقات کا آغاز

سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کمیشن میں 120 فوج داری کیسز کی تحقیقات کا آغاز

Saudi Arabia's anti-corruption commission has launched an investigation into 120 military cases

ریاض،11دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کمیشن نے کرپشن سے متعلق 120 فوج داری نوعیت کے کیسز کی تحقیقات شروع کی ہیں۔ ان کیسز میں مقامی ملزمان اور غیرملکیوں سمیت 184 افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی' ایس پی اے' کی طرف سے جاری ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن کمیشن کی جانب سے شروع کی گئی تحقیقات میں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے مواد اکھٹا کیا جا رہا ہے۔

انسداد بدعنوانی کمیشن

انسداد بدعنوانی کمیشن میں 110 ملین ریال کی رقم کا غبن شامل ہے۔ اس کیس میں ایک گورنری کی بلدیہ کے کچھ عہدیدار ملوث ہیں انہوں نے غیر مجاز طریقے سے تجارتی کمپنیوں میں 110 ملین ریال کی رقم کی رقم صرف کی ہے۔

اس کیس میں اب تک 38378411 ریال کی رقم قومی خزانے میں واپس کرائی گئی ہے جب کہ بقیہ رقم کے حصول کے لیے مقدمہ کی کارروائی جاری ہے۔

چیمبر آف کامرس کے چیئرمین

کرپشن کے دوسرے کیسز میں چیمبر آف کامرس کے چیئرمین کو 8 ملین ریال کی رقم کے خورد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔کرپشن سے زیرسماعت تیسرے کیس میں وزارت اخلہ نے شہری دفاع کے شعبے میں کام کرنے والے افسران کو ایک غیرملکی کو کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان پر59 لاکھ 48 ہزار 5 سو 72 ریال کی کرپشن کا الزام ہے۔چوتھے کیس میں وزارت داخلہ نے ایک کمپنی کے مالک سے غیرقانونی طریقے سے تجارتی پرمنٹ حاصل کرنے اور غیر مجاز طریقوں سے کاروبار کرنے کے الزام میں 20 لاکھ ریال کی کرپشن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پانچویں مقدمہ میں وزارت داخلہ نے ٹریفک پولیس

پانچویں مقدمہ میں وزارت داخلہ نے ٹریفک پولیس کے تین افسروں اور چھ ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انشورینس کمپنی کے 5 ملازمین کو بھی اسی کیس میں حراست میں لے کر ان سے 1918167 ریال کی رقم واپس لی گئی ہے۔

چھٹے کیس میں وزارت داخلہ نے کسٹمز حکام کے ساتھ مل کر تین ایشیائی ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف 1590000ریال کی کرپشن اور ممنوعہ اشیا کی مملکت میں اسمگلنگ کی تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago