Categories: قومی

روہنگیاغیرقانونی تارکین کو ای ڈبلیوایس فلیٹس دینے کی کوئی ہدایات نہیں: وزارت داخلہ

مرکزی وزارت داخلہ نے بدھ کے روزواضح کیا کہ نئی دہلی کے بکر والا میں روہنگیا 'غیر قانونی' تارکین وطن کو ای ڈبلیو ایسفلیٹ فراہم کرنے کے لیے اس کی طرف سے کوئی ہدایت نہیں دی گئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ دہلی حکومت نے روہنگیا کو ایک نئے مقام پر منتقل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ وزارت داخلہ نے دہلی حکومت کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے  کہ روہنگیا غیر قانونی تارکین وطن موجودہ جگہ پر موجود رہیں۔ وزارت داخلہ پہلے ہی وزارت خارجہ کے ذریعے متعلقہ ملک کے ساتھ ان کی ملک بدری کا معاملہ اٹھا چکی ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کو ان کی ملک بدری تک قانون کے مطابق حراستی مراکز میں رکھا جانا ہے۔ دہلی حکومت نے موجودہ مقام کو حراستی مرکز قرار نہیں دیا ہے۔ انہیں فوری طور پر ایسا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل اس طرح کی پس وپیش کی صورتحالپیدا ہوئی تھی کہ مرکزی حکومت روہنگیا کو پناہ گزین کا درجہ دے کر ان کے قیام اور حفاظت کے انتظامات کر رہی ہے۔ ایسا اس لیے ہواتھا کیونکہ مرکزی وزیر ہردیپ پوری نے ٹویٹ کرکے اس کی تصدیق کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان ہمیشہ پناہ مانگنے والے لوگوں کو ہندوستان میں خوش آمدید کہتا ہے۔ اس سلسلے میں ایک فیصلے کے تحت تمام روہنگیا پناہ گزینوں کو دہلی کے بکر والا علاقے میں ای ڈبلیو ایس فلیٹ میں منتقل کیا جائے گا۔ انہیں بنیادی سہولیات، یواین ایچ آر سی  آئی ڈی اور چوبیس گھنٹے دہلی پولیس کی سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

پوری نے مزید کہا کہ ہندوستان 1951 کے تحت اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت سبھی کے لیے پناہ کی فراہمی کا احترام کرتا ہے اور اس پر عمل کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی سیاسی پناہ کی پالیسی کو جان بوجھ کر سی اے اے سے جوڑا گیا اور کچھ لوگوں نے افواہیں پھیلا کر اس میں اپنا کیرئیر بنایا، وہ لوگ اس فیصلے سے مایوسی ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ہردیپ پوری کے اس بیان کی سوشل میڈیا پر کافی تنقید ہوئی تھی۔ وشو ہندو پریشد نے اس پر سخت اعتراض کیا تھا اور حکومت سے فیصلہ واپس لینے کو کہا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago