Categories: تفریح

ای ڈی نے بالی ووڈ اداکارہ جیکلین پر 200 کروڑ کے دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے رین بیکسی کے سابق پروموٹر شیویندر سنگھ کی بیوی آدیتی سنگھ سے مبینہ طور پر 200 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے سلسلے میں پٹیالہ ہاوس کورٹ میں ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ اس میں ای ڈی نے بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو ملزم بنایا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ای ڈی اپریل میں اس معاملے میں جیکلین کی 7 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کرچکا ہے۔ ای ڈی کی چارج شیٹ کے مطابق اس معاملے کے اہم ملزم سکیش چندر شیکھر نے 5 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زیادہ کے تحائف دیے تھے۔ سکیش اپنیمعاون پنکی ایرانی کے ذریعے جیکلین کو تحائف پہنچانے کا کام کرتا تھا۔ ان تحائف میں 52 لاکھ روپے مالیت کا گھوڑا اور 9 لاکھ روپے کی ایک پارسی بلی بھی شامل ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ای ڈی کے مطابق، سکیش چندر شیکھر نے جیکلین کوتحائف  دینے کے لیے اس غیر قانونی رقم کا استعمال کیا جو اس نیشیویندر سنگھ کی بیوی آدیتی سنگھ سمیت دیگر اعلیٰ پروفائل لوگوں سے دھوکہ دہی سے جمع کیا تھا۔ ای ڈی کے مطابق سکیش نے اس پورے جرم کا ڈھانچہ تیار کیا اور جرم کو انجام دیا۔ دہلی پولیس نے سکیش چندر شیکھر پر مکوکا عائد کیا  ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago