Categories: قومی

کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 105 روپے کا اضافہ، مہنگائی سے عوام بے حال

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، یکم مارچ (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یوکرین روس جنگ کے درمیان ملک میں عام عوام کو مہنگائی کا دوہرا جھٹکا لگا ہے۔ دودھ کے بعد اب ایل پی جی گیس سلنڈر بھی مہنگا ہو گیا ہے۔ پبلک سیکٹرکی آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاہے۔ تیل کمپنیوں نے 19 کلو کے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 105 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق منگل سے ہو گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس اضافے کے بعد راجدھانی دہلی میں کمرشیل ایل پی جی سلنڈر 907 1روپے کے بجائے 2012  روپے میں دستیاب ہوگا۔ کولکتہ میں اب یہ ایک ہزار 987 روپے کے بجائے دو ہزار، 095 روپے میں دستیاب ہوگا، جب کہ ممبئی میں اس کی قیمت ایک ہزار، 857 سے بڑھ کر ایک ہزار، 963 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 5 کلو کے گیس سلنڈر چھوٹو کی قیمت میں 27 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ دہلی میں اس کی قیمت بڑھ کر 569 روپے ہو گئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ 6 اکتوبر 2021 کے بعد گھریلو ایل پی جی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago