Categories: فکر و نظر

مولانا ابوالکلام آزاد ہندو مسلم اتحاد کے سب سے بڑے علمبردار رہے: پروفیسرخواجہ محمد اکرام الدین

برہان پور کے سیوا سدن کالج میں” مولانا آزاد کی عصری معنویت“پر منعقد ہوا دو روزہ قومی سیمینار

آٹھ ریاستوں سے ۲۵ریسرچاسکالر اور نامور ادبانے کی شرکت

قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان نئی دہلی کے اشتراک سے سیوا سدن کالج برہان پور کے شعبہ ¿ اردو،فارسی اور اردو ریسرچ سینٹر کی جانب سے دو روزہ قومی سیمینار بعنوان ”مولانا ابوالکلام آزاد کی عصری معنویت“کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پرشعبہ ٔ  اردوو فارسی کے صدر اور ریسرچ گائیڈ ڈاکٹر ایس ایم شکیل کے مضامین کا مجموعہ ”شگفتہ تحریریں“کا اجرابھی عمل میں آیا۔

سیمینار کے افتتاحی اجلاس کی صدارت سیوا سدن ایجوکیشن سوسائٹی کی صدرتاریکا وریندر سنگھ ٹھاکر نے کی۔ کلیدی خطبہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی نئی دہلی کے پروفیسرقومی کونسل کے سابق ڈائریکٹرپروفیسرخواجہ محمد اکرام الدین نے پیش کیا۔ بطور مہمان خصوصی برہان پور کے رکن اسمبلی ٹھاکرسریندر سنگھ شیرا بھیارہے۔ مہمانِ ذی وقار مشہور شاعر،ادیب، صحافی نیوز ۱۸ڈاکٹر مہتاب عالم بھوپال، ڈاکٹر حمیداللہ خان پربھنی موجود رہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایس ایم شکیل کی تصنیف” شگفتہ تحریریں“کا اجراءبھی عمل میں آیا۔ ساتھ ہی عالمی ریسرچ جرنل تزئین ادب کے ”غالب نمبر “کا بھی اجرابھی ہوا۔ کتاب کی اشاعت پر کالج انتظامیہ نے ڈاکٹر شکیل کا پر جوش استقبال واعزاز کیا۔ مہمانان کا استقبال شال، نشانِ یادگار اور گلدستہ پیش کر کے کیا گیا۔ صدر شعبہ  اردو فارسی ڈاکٹر ایس ایم شکیل نے سیمینار کے مقاصداور کالج و شعبہ اردوکا تعارف پیش کیا۔

ڈاکٹر محمد خواجہ اکرام نے اپنے کلیدی خطبے میں مولانا آزاد کی خدمات و شخصیت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ آپ نے کہاکہ مولانا ابوالکلام آزاد ہمیشہ ملک کی عوام کو تعلیم سے آراستہ کرنا چاہتے تھے۔ آپ ملک کے بٹوارے کے مخالف تھے۔ آپ ہندو مسلم اتحاد کے بڑے علمبردار ہیں۔ آپ کی تعلیمی خدمات کو دیکھتے ہوئے آپ کو آزاد بھارت کا پہلا وزیرِ تعلیم بھی بنایا گیا۔ مولانا کی اردوخدمات کو اردو ادب کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔ ڈاکٹر مہتاب عالم نے مولانا کی شاعری اور مدھیہ پردیش سے مولانا کے رشتے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آپ نے کہا کہ مہاراشٹر سے مولانا کا قید و بند کا رشتے تھا لیکن مدھیہ پردیش سے محبتوں کا رشتہ رہا۔ پربھنی سے تشریف لائے ڈاکٹر حمیداللہ خان نے مولانا کی وطن پرستی پر اپنی بات رکھی۔ اپنے صدارتی خطبے میں تاریکا سنگھ جی نے کہاکہ آج ہمارے دیش کو مولانا جیسے انسان کی ضرورت ہے۔مولانا نے کبھی بھی انگریزوں کے سامنے اپنا سر نہیں جھکایا۔ مولانا کے دو ہی مقصد رہے پہلا ہندو مسلم اتحاد اور دوسرا دیش کی آزادی۔

دو روزہ سیمینار کے تمام ادبی اجلاس میں جن مقالہ نگاران نے موضوع کی مناسبت سے مقالے پیش کیے ان میں ڈاکٹر بلقیس شاد بھوپال، ڈاکٹر غلام حسین اجین، ڈاکٹر ساجدعلی قادری شیرپور، ڈاکٹر عتیق احمد قریشی بدنا پور، ڈاکٹر عثمان انصاری برہان پور، ڈاکٹر فہمیدہ منصوری اندور، ڈاکٹر شہزاد انجم آرابہار، ڈاکٹر عشرت فاطمہ میسور، ڈاکٹر یاسین گنائی کشمیر، ڈاکٹر مشتاق گنائی جمّوں، ڈاکٹر آصف امراوتی، ڈاکٹر اقبال جاوید ہنگولی، حاجی انصار بھساول، ڈاکٹر نورالٰہی ناسک، ڈاکٹر ظفر محمود اجین، ڈاکٹر اسرا ر اللہ برہان پور، پروفیسر محمد الطاف برہان پور، فرزانہ انصاری، تنویر برکاتی کے ساتھ ساتھ کچھ کشمیری ریسرچ اسکالر نے تفصیلی ،تحقیقی و پُر مغز مقالے پیش کیے۔ ان کے علاوہ بھوپال اور دیگر علاقوں سے تشریف لائے مقالہ نگاران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر انیل کپاڈیا ،سیکرٹری ہنس مکھ زری والا، منیش پٹیل و دیگر سوسائٹی ممبران موجود تھے۔ ادبی اجلاس کی صدارت ڈاکٹر خواجہ اکرام الدین ، ڈاکٹر بلقیس شاد، ڈاکٹر غلام حسین، ڈاکٹر ساجد علی قادری نے فرمائی۔ افتتاحی اجلاس کی نظامت ڈاکٹر ایس ایم شکیل اور اختتامی اجلاس کی ڈاکٹر عتیق احمد قریشی نے اپنے خوبصورت و منفرد انداز میں کی۔ رسم شکریہ پروفسر الطاف انصاری نے ادا کیا۔ اس موقع پر کالج کے اساتذہ ، شعرا، ادبا، طلبا بڑی تعداد میں موجود تھے۔

رپورٹ:تنویر رضا برکاتی

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago