Categories: قومی

آسام، کیرالہ اور مغربی بنگال میں حکمراں پارٹیاں اقتدار سنبھالنے کے قریب

آسام، کیرالہ اور مغربی بنگال میں حکمراں پارٹیاں اقتدار سنبھالنے کے قریب

چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک علاقے میں کرائےگئے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس202 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے، جب کہ آسام میں بی جے پی کو 62 سیٹوں پر سبقت حاصل ہے۔

تمل ناڈو میں DMK پارٹی 118 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے، جب کہ کیرالہ میںLDF کو 80 سیٹوں پر سبقت حاصل ہے۔

مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں این آر کانگریس کی زیر قیادت این ڈی اے 8سیٹوں پر آگے چل رہا ہے۔

آسام، مغربی بنگال اور کیرالہ میں حکمراں پارٹیوں کے اقتدارمیں واپس آنے کے آثار ہیں، جب کہ تمل ناڈو اور پڈوچیری میں اپوزیشن پارٹیاں سرکار بناسکتی ہیں۔

مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس 202سیٹوں پر سبقت کے ساتھ اپنی حریف پارٹی سے کافی آگے ہے۔ BJP کو 77سیٹوں پر سبقت حاصل ہے۔

تمل ناڈو میں 234 میں سے 231 سیٹوں کے رجحانات مل چکے ہیں۔اسکے مطابق ڈی ایم کے کی سربراہی والا یوپی اے 137سیٹوں پر آگے چل رہا ہے، جب کہ آل انڈیااَنّا ڈی ایم کے کی زیر قیادت NDA کو 93 سیٹوں پر سبقت حاصل ہے۔

آسام میں 126 میں سے 119 سیٹوں کے رجحانات دستیاب ہیں۔ اسکے مطابق حکمراں بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے 70سیٹوں پر آگے چل رہا ہے، جب کہ کانگریس کی سربراہی والی اپوزیشن کو 40سیٹوں پر سبقت حاصل ہے۔ 9سیٹوں پر آزاد اور دیگر امیدوارآگے چل رہے ہیں۔

کیرالہ میں 140 ارکان پر مشتمل اسمبلی میں ابھی تک کے رجحانات سے نتیجے حکمراں کمیونسٹ محاذ کی زیر قیادت مخلوط اتحاد ایل ڈی ایف کے حق میں نظر آرہےہیں۔ایل ڈی ایف کے امیدوار 90 سے زیادہ سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں، جب کہ کانگریس کی زیرقیادت یو ڈی ایف کو 45سیٹوں پر سبقت حاصل ہے۔ تین سیٹوں پر این ڈی اے آگے ہے۔

کووڈعالمی وبا کی دوسری لہر کے تناظر میں ووٹوں کی گنتی کے دوران کووڈ کے تعلق سے تمام احتیاطی انتظامات کو یقینی بنائے جانے کے لیے انتخابی کمیشن نے کووڈ سے متعلق ضابطوں پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ چناؤکمیشن پہلے ہی جیت کے جشن کے جلوسوں پر پابندی عائد کرچکا ہے۔

دوسری طرف اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ کچھ ریاستوں میں اسمبلی ضمنی چناؤبھی ہوا تھا اور اس کے ووٹوں کی گنتی بھی آج کی جارہی ہے۔ ان میں راجستھان میں 3حلقے، کرناٹک میں 2، جب کہ گجرات، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، میزورم، تلنگانہ اور اتراکھنڈ کا ایک ایک حلقہ شامل ہے۔

گجرات میں پنچ محل ضلع میں حکمراں بی جے پی کو Morva Hadaf ST اسمبلی سیٹ پر سبقت حاصل ہے۔ احمد آباد کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ BJP کی امیدوارNimishaben Suthar اپنے قریب ترین حریف کانگریس کے سریش بھائی کٹارا سے آگے چل رہی ہیں۔

جھارکھنڈ میں Madhupur سیٹ سے بی جے پی کے امیدوارآگے چل رہے ہیں

کرناٹک کی Bavasakalyan سیٹ پر بی جے پی کے Sharanu Salagar کوسبقت حاصل ہے، جب کہMaski اسمبلی سیٹ پر کانگریس کے امیدوار بسن گوڑا Turuvihal آگےچل رہے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں کانگریس کے امیدوار اجے کمار ٹنڈن کو بیجے پی کے امیدوار اور موجودہ ممبر اسمبلی راہل سنگھ لودھی پر سبقت حاصل ہے۔

مہاراشٹر کے پندھار پور حلقہ میں این سی پی کے امیدوار آگےچل رہے ہیں

راجستھان میں حکمراں کانگریس کو دو سیٹوں پر سبقت حاصل ہے،جب کہ ایک سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار آگے چل رہے ہیں۔

بی جے پی کی دپتی کرن مہیشوری Rajsamand سیٹ پر آگے چل رہی ہیں، جب کہ کانگریس کی امیدوار گائتری دیوی کو سہارا سیٹ پر اور منوج کمار کو Sujangarh اسمبلی حلقے میں سبقت حاصل ہے۔

تلنگانہ میں ناگ ارجن ساگر اسمبلی حلقے کے ضمنی چناؤمیں تلنگانہ راشٹر سمیتی کے امیدوار این بھگت کانگریس کے امیدوار سے آگے چل رہے ہیں۔

اتراکھنڈ میں Salt اسمبلی سیٹ پر بی جے پی کوسبقت حاصل ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago