Categories: عالمی

فرانس نے آٹھ جدید ترین آکسیجن جنریٹر ہندوستان بھیجا

فرانس نے آٹھ جدید ترین آکسیجن جنریٹر ہندوستان بھیجا

4مئی کو دہلی میں نصب کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی،2 مئی (انڈیا نیرٹیو)

کووڈ19 کے دور میں ہندوستان کی مدد کے لیے فرانس سے پہلی کھیپ آج صبح یہاں پہنچی ہے جس میں اسپتال میں آکسیجن تیار کرنے والے آٹھ جدید ترین پلانٹ شامل ہیں۔

ذرائع نے یہاں بتایا کہ فرانسیسی حکومت نے یہ سامان ہند ریڈ کراس سوسائٹی کے توسط سے ہندوستانی حکومت کے حوالے کیا۔ ذرائع کے مطابق ترجیحات اور ضرورت کی بنیاد پر حکومت پہلے ہی آٹھ اسپتالوں کی نشاندہی کر چکی ہے جہاں یہ پلانٹ لگائے جائیں گے۔ کم از کم ان میں سے چار اسپتال دہلی کے ہیں۔ اس سے بہت سارے اہم مقامات پر آکسیجن کی فراہمی میں راحت ملے گی۔

ہرنوویئر پریمیم آر ایکس 400 اسپتال لیول آکسیجن جنریٹر ایک سال کے لیے 250 بستروں تک آکسیجن فراہم کرسکتا ہے۔ آکسیجن جنریٹر آٹھ ہاسپٹلوں کو دس سال سے زیادہ عرصہ تک مسلسل حیات بخش ہوا فراہم کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔اس کے علاوہ فرانس سے آنے والے سامان میں 28 وینٹیلیٹر ، 200 الیکٹرک سرنج پمپ ، 28 اے ایف این آر / بی ایس فلیک سیبل ٹیوبس ، 500 اینٹی بیکٹیریا فلٹرز ، 500 مشین فلٹرز اور 500 متعلقہ پیشنٹ سرکٹس بھی شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے ہندوستا ن کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پرہندی میں ایک پیغام دیا ہے۔

کووڈ19 کے دور میں ہندوستان کی مدد کے لیے فرانس سے پہلی کھیپ آج صبح یہاں پہنچی ہے جس میں اسپتال میں آکسیجن تیار کرنے والے آٹھ جدید ترین پلانٹ شامل ہیں۔ذرائع نے یہاں بتایا کہ فرانسیسی حکومت نے یہ سامان ہند ریڈ کراس سوسائٹی کے توسط سے ہندوستانی حکومت کے حوالے کیا۔ ذرائع کے مطابق ترجیحات اور ضرورت کی بنیاد پر حکومت پہلے ہی آٹھ اسپتالوں کی نشاندہی کر چکی ہے جہاں یہ پلانٹ لگائے جائیں گے۔ کم از کم ان میں سے چار اسپتال دہلی کے ہیں۔ اس سے بہت سارے اہم مقامات پر آکسیجن کی فراہمی میں راحت ملے گی۔

ہرنوویئر پریمیم آر ایکس 400 اسپتال لیول آکسیجن جنریٹر ایک سال کے لئے 250 بستروں تک آکسیجن فراہم کرسکتا ہے۔ آکسیجن جنریٹر آٹھ ہاسپٹلوں کو دس سال سے زیادہ عرصہ تک مسلسل حیات بخش ہوا فراہم کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔اس کے علاوہ فرانس سے آنے والے سامان میں 28 وینٹیلیٹر ، 200 الیکٹرک سرنج پمپ ، 28 اے ایف این آر / بی ایس فلیکسیبل ٹیوبس ، 500 اینٹی بیکٹیریا فلٹرز ، 500 مشین فلٹرز اور 500 متعلقہ پیشنٹ سرکٹس بھی شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے ہندوستا ن کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پرہندی میں ایک پیغام دیا ہے۔اس سے قبل کل دیر رات جرمنی سے بھی امدادی سامان پہنچا جس میں 120 پرزماوینٹ اور 50 وینٹی لیٹر شامل تھے۔ جرمنی اگلے ہفتے ایک موبائل آکسیجن پروڈکشن پلانٹ ہندوستان بھیجے گا اور پلانٹ لگانے اور تربیت دینے کے لئے جرمنی سے 13 تکنیکی ماہرین یہاں آئیں گے۔ جرمنی سے ریمڈیسیور انجکشن اور مونوکلونل بھی جرمنی سے آنے والے ہیں۔ جرمنی کی ایک ویب ایجنسی بھارتی تکنیکی ٹیم کو ویبنارز کے ذریعے وائرس کے تسلسل سے متعلق آگاہ کرے گی۔اس کے علاوہ، ٹاٹا کمپنی کے ذریعہ جرمنی کی ایک پرائیویٹ کمپنی لنڈے سے 24 آکسیجن ٹرانسپورٹ ٹینک خریدے جارہے ہیں۔ جبکہ آکسیجن کے چار ٹینک جرمنی کی کمپنی البتروس سے آئل انڈیا کارپوریشن لمیٹڈ خرید رہے ہیں۔تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پریوت چن اوچا نے بھی ہندوستان کی مدد کی پیش کش کی ہے ، جس پر ہندوستان نے آکسیجن سے متعلق سازوسامان جیسے سلنڈر ، کنسنڑیٹر ، جنریٹر اور کرائیوجینک ٹینک وغیرہ کی ضرورت بتائی گئی ہے۔ اس دوران ہندوستانی کمپنیوں نے بینکاک میں ہندوستانی سفارت خانے کے ساتھ تعاون سے کرایوجینک ٹینک حاصل کئے ہیں۔ان میں سے 11 ٹینک ہندوستان پہنچ چکے ہیں۔ بنکاک میں ہندو سماج کے نام سے ایک کمیونٹی تنظیم نے ہفتے کے روز 15 آکسیجن کنسنٹریٹر بھیجے ہیں۔ تھائی لینڈ کی ایک انڈین ایسوسی ایشن نے ایک سو آکسیجن سلنڈر کی بھی پیش کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago